jcm-logo

خداوند پر توکل رکھیں اور آپ کو انعام ضرور ملے گا

خداوند پر توکل رکھیں اور آپ کو انعام ضرور ملے گا - خداوند سے برکات کی اُمید

یرمیاہ 29 باب 13 آیت:

” اور تم مجھے ڈھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پورے دِل سے میرے طالب ہو گے”۔

آج کا کلام:

کیا آپ نے کبھی اِس بارے میں سوچا ہے کہ ہمارے انعام حاصل کرنے سے پہلے ہمارا انعام تیار ہے؟ ابھی آپ کے لئے وہ انعام تیار ہیں۔ وہ دولت خدا کی طرف سے مکمل طور پر تیار ہے کہ کوئی آئے اور اُسے حاصل کرے۔ آپ کو صرف اُس کے لئے محنت کرنی ہے اور وہ دولت آپ کے لئے تیار ہو گی۔ اِسی طرح خدا نے میرے اور آپ کے لئے مختلف انعامات تیار رکھیں ہیں جو ہمارا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن اُن انعامات کو حاصل کرنے کے لئے کچھ شرطیں ہیں۔ خدا کہتا ہے کہ ” اگر تم صرف مجھ پر توکل رکھو گے تو میں تمہیں انعامات دوںگا۔ اگر تم مجھے خوش کرنے کے لئے محنت کرو گے، اگر تم صرف صبح اُٹھ کر میرا شکریہ ادا کرو گے، اگر تم کلام پڑھو گے، تو میں تمہیں اپنی تمام برکات سے نوازوںگا”۔ آپ شاید یہ سب نہ سمجھ سکیں لیکن خدا کہتا ہے کہ ” کوئی بات نہیں میں تمہیں اپنے انعام دونگا کیونکہ تمہارا دل سہی جگہ پر ہے اور تم اِس کے لئے محنت بھی کر رہے ہو”۔

آج خدا پر توکل رکھنے سے زیادہ ضروری کوئی بھی چیز نہیں ہے۔ جب آپ اپنے کاموں کے لئے نکلیں تو خدا کو اپنے ذہن میں رکھیں۔ آپ خدا سے باتیں کریں اور اُس سے مدد مانگیں کہ وہ آپ کو راستہ دکھائے۔ خداوند پر توکل رکھیں تو پھر آپ اپنی زندگی میں سکون، خوشیاں اور فتح پائیں گے۔

آج کے لئے دُعا:

اے خدا باپ میں آپ کا شکرادا کرتا ہوں کہ آپ نے میری رہنمائی کی اور مجھے اپنی برکات دیں۔ میں اپنے ہر کام میں آپ کو سب سے آگے رکھتا ہوں۔ آپ کی برکات اور مسیح میں ایمان کے لئے شکرادا کرتا ہوں۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!