jcm-logo

خُداوند میں مسرور رہ

خُداوند میں مسرور رہ - خُداوند کی حِفاظت - یسوع سے محبت - خُدا پر توکل

مسیح میں سب بہن بھائیوں کو میرا سلام!

آج ہم بائبل مقدس سے 37 زبور 4 سے 6 آیت پڑھیں گے۔

” خُداوند میں مسرُور رہ

اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔

اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دے

اور اُس پر توکُّل کر۔ وُہی سب کُچھ کرے گا۔

وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح

اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا "۔

کلام مقدس کا پڑھا جانا ہمارے لئے بائث برکت ہو۔ دوستوں بائبل مقدس ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں خُداوند میں مسرور رہنا چاہیے۔ وہ ہماری ساری راہوں کو آسان کر دے گا۔ ہمیں خُداوند پر توکل رکھنا چاہیے۔ خُداوند رات کی تاریکی کو بھی دِن کے اُجالے کی طرح روشن کر دیں گے۔ جس طرح 91 زبور میں خُدا کہتا ہے:

” کیونکہ وہ تیری بابت اپنے فرِشتوں کو حُکم دے گا

کہ تیری سب راہوں میں تیری حِفاظت کریں۔

وہ تُجھے اپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے

تاکہ اَیسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتّھر سے ٹھیس لگے "۔

ہمیں جو بھی کام کرنا ہے اُس میں خُدا کو شامل کرنا ہے۔ اگر ہم اپنے ہر کام کے آغاز میں خُدا کو شامل کر لیں گے تو ہمارے قدم کہیں بھی نہیں ڈگمگائیں گے۔ کیونکہ ہمارے دل کو یقین ہے کہ ہمارا خُدا ہمارے ساتھ ہے۔ ہمیں کسی بھی کام یا کسی بھی راہ میں شیطان سے اور دُنیاوی برائی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ہمیں اپنا یقین اپنے خُدا پر رکھنا چاہیے اور اپنے خُدا پر ہمارا یقین ہے۔ اُس نے ہماری راہوں میں فرشتے کھڑے کیے ہوئے ہیں تاکہ ہماری حِفاظت کر سکیں اور ہمیں اپنے ہاتھوں میں اُٹھا لیں تاکہ ہمارے پاؤں کو پتھر نہ لگے۔

تو میرے عزیزو آئیے ہم اِس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم نے جو بھی کام کرنا ہے اُس میں خُدا کو شامل کرنا ہے۔ ایک ایسا خوبصورت خُدا اور ایسا پیار کرنے والا خُدا جس نے پہلے سے ہی اپنے فرشتوں کو حکم دیا ہوأ ہے کہ ہمیں اپنے ہاتھوں میں اُٹھا لیں تاکہ ہمیں ٹھیس نہ لگے۔ کہ رات کی تاریکی کو ہمارے لئے اُجالے میں بدل دے۔ ہمیں اپنا توکل صرف خُدا پر رکھنا ہے۔ اور ہمارا خُدا سب کچھ ہمارے لئے آسان کر دے گا۔ وہ ہماری راہوں کو آسان کر دے گا۔ بائبل مقدس کا پڑھا جانا ہمارے لئے بائث برکت ہو۔ آمین!