jcm-logo

مسیح کے قردار کو اپنی زندگی میں لائیں

یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے میں آپ سب کو خوشآمدید۔ میرا نام مائک سنتیاگو ہے۔ میں آج آپ کو ایک مسیحی کے قردار کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ جب ایک مسیحی عمل کرنے کی بجائے صرف گواہی دیتا ہے۔ بائبل کہتی ہے کہ اگر آپ اِسے ثابت کرنا چاہتے ہیں تو ایسے جیو کہ مسیح آپ کے عمل سے ظاہر ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ہر مسیحی کے لئے بہت ضروری ہے چاہے وہ نیا ہو یا بہت پُرانا۔ کہ آپ ایسا حسن سلوک اور عمل رکھیں کہ یہ ظاہر ہو کہ آپ مکمل طور پر یسوع مسیح میں گھُل گئے ہیں۔

ہم میں سے بہت سے لوگ جب ایک مسیحی جماعت میں بیٹھتے ہیں تو وہ صرف مسکراتے ہیں، ہمیشہ ہر کام میں سب سے آگے رہیں اور ہمیشہ خوش اخلاقی سے بات کریں اور اچھا حسن سلوک رکھیں۔ جب کبھی بھی ہم دُنیا میں کہیں بھی بیٹھیں تو ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم نہ صرف اپنے الفاظ سے بلکہ اپنے عمل سے مسیح کو ظاہر کریں۔ شاید بہت سے لوگ ہمارے بولنے سے نہیں بلکہ ہمارے عمل سے ہماری طرف متوجہ ہوں۔

تین بچوں کا باپ ہوتے ہوئے میں جانتا ہوں کہ میرے بچے میرے عملوں کو دیکھتے ہیں اور میری نقل بھی کرتے ہیں۔ وہ ویسے ہی چلیں گے جیسے میں چلتا ہوں۔ اور میں نے ایک بہت اچھا طریقہ جانا کہ جس کے ذریعے میں اپنے عمل سے لوگوں تک مسیح کا پیغام پہنچا سکتا ہوں۔ آپ کو صرف ایک سچا مسیحی بننا ہے۔ اور ایک دن شاید وہ دروازہ کھُل جائے جس کے ذریعے آپ کو دوسروں تک یسوع مسیح کا پیغام پہنچانے کا موقع ملے کہ آپ اُن کو یہ بتا پائیں کہ یسوع مسیح کے ذریعے کیا خوشی اور سکون ملتا ہے۔ یہ سب مسیح کے قردار کو اپنی زندگی میں لانے سے ہو سکتا ہے۔

تو آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنے چہرے اور عمل سے مسیح کو ظاہر کریں کیونکہ دُنیا کو اُن مسیحیوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے جو خوش ہیں، جو محبت سے بھرے ہیں اور جو زندگی ظاہر کرتے ہیں۔

ہمارے پیغام پر نظر کرنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ۔ خداوند آپ سب کو برکت دے۔

پاسٹر مائک سینتیاگو

فوکس چرچ، نارتھ کیرولینا، یو-ایس-اے