خوش آمدیدزبورویڈیوز

خداوند کی شفقت کے لئے اس کی حمدو سنا

زبور 34 – خداوند کی شفقت کے لئے اس کی حمدو سنا

میں ہر وقت خداوند کو مبارک کہوں گا، اُس کی ستائش ہمیشہ میری زبان پر رہے گی۔ میری روح خداوند پر فخر کرے گی۔ حلیم یہ سُن کر خوش ہونگیں۔ میرے ساتھ خدا کی بڑائی کرو اور ہم مل کر خداوند کی تمجید کریں۔ میں خداوند کا طالب ہوا، اُس نے مجھے جواب دیا اور میری ساری دہشت سے مجھے رہائی بخشی۔ اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور منور ہوئے۔ اُن کے منہ پر کبھی شرمندگی نہ آئے گی۔ اُس غریب نے دُہائی دی، خداوند نے اُسکی سُنی اور اُسے اُس کے سب دُکھوں سے بچا لیا۔

خداوند سے ڈرنے والوں کے چارو طرف اُسکے فرشتے خیمہ زن ہوتے ہیں اور اُن کو بچاتے ہیں۔ آزما کر دیکھو کہ خداوند کیسا مہربان ہے۔ مبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکل کرتا ہے۔ اے خداوند کے مقدسوں اُس سے ڈرو کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہیں اُن کو کچھ کمی نہیں ہوتی۔ ببر شیر کے بچے تو حاجت مند اور بھوکے ہوتے ہیں مگر خداوند کے طالب کسی بھی نعمت کے محتاج نہ ہونگے۔ یسوع مسیح کے پاک نام میں آمین!


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

خدا محبت ہے

Next post

یسوع کی طاقت، قدرت اور اختیار

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.