jcm-logo

بیماری سے شفاء کی دعا

یسوع مسیح کے جلالی اور مبارک نام میں مَیں آپ کو سلام کہتا ہوں۔ آج میں آپ کو سیکھانا چاہتا ہوں کہ آپ جو بیماریوں سے اور دُکھوں سے لڑ رہے ہیں، آپ کو کہیں سے کسی بھی قسم کی اُمید نظر نہیں آرہی تو آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ یسوع مسیح کا جلالی نام آپ کو بچائے گا۔ آپ کو صرف اُس نام پر ایمان رکھنا ہے۔ تو آپ کو یسوع مسیح کے نام پر ایمان رکھ کر میرے ساتھ دُعا میں آمین کہنا ہوگا۔ جب میں دُعا کرونگا تو آپ شفاء پائیں گے۔ کیونکہ یسوع مسیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکسا ہیں لیکن اِس سے پہلے کہ میں آپ کے لئے دُعَا کروں۔ آپ کو خدا کے کلام کے کچھ اصول سیکھنے ہوں گے۔

خدا کے کلام میں یسوع مسیح نے ہمیں سکھایا ہے کہ ہمیں اپنے دشمنوں کو معاف کرنا ہوگا اور اپنے ستانے والوں کے لئے دعا کرنی ہوگی۔ جب آپ اپنے دشمنوں کو معاف کریں گے اور اپنے ستانے والوں کے لئے دُعَا کریں گے تو پھر خدا آپ پر رحم کرے گا۔ تب آپ کی دُعا سُنی جائے گی اور آپ کو شفاء ملے گی۔ میں آپ کو یہ سکھانا چاہتا ہوں کہ یسوع مسیح نے اپنا اختیار اپنے لوگوں کو دیا ہے۔

مرقس کی انجیل اُس کے آخری باب کی آخری آیات میں لکھا ہے کہ ایمان لانے والوں کے درمیان یہ معجزے ہونگیں، وہ بیماروں پر ہاتھ رکھیں گے اور وہ اچھے ہو جائیں گے۔ وہ بیماریوں کو دور کریں گے اور بدروحوں کو نکالیں گے۔ صرف یسوع مسیح کے نام میں یہ ممکن ہے۔

میں آج آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ یسوع مسیح کے نام پر ایمان رکھیں۔ اگر آپ کو ڈاکٹرز نے کوئی بھی رپورٹ دی ہے اور یہ کہا ہے کہ آپ بچ نہیں سکتے تو آپ یسوع مسیح پر ایمان رکھیں وہ ہی آپ کو بچائیں گے۔ خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ خدا ہی زندگی کا سر چشمہ ہے۔ یسوع مسیح آج آپ کو بیماریوں سے شفاء دینے کے لئے موجود ہیں۔ آپ آج جہاں بھی موجود ہوں آج آپ کو خدا چھوئے گا اور آپ برکت پائیں گے۔ آپ اپنی تمام پریشانیوں سے نجات پائیں گے۔ خداوند آپ کو برکت دے گا۔

اِس سے پہلے کہ میں آپ کے لئے دُعَا کروں آپ اپنی آنکھیں بند کریں اور میرے ساتھ آپ دُعا میں متفق ہوں۔ خواہ آپ کی کوئی بھی بیماری کیوں نہ ہو جب بھی آپ اِس دُعا کو سُنیں گے تو یہ دُعا آپ کی مدد کرے گی کیونکہ یہ دُعَا یسوع مسیح کے نام کے مسح کے وسیلہ سے کی جا رہی ہے۔ جب یسوع مسیح کے نام میں دُعَا کی جاتی ہے تو وہ دُعَا وقت کی قید سے آزاد ہوتی ہے۔ آپ جب بھی یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہوئے یہ دُعا کریں گے تو آپ کو شفاء ملے گی چاہے آپ دُنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں۔

چلیں ہم مل کر دُعا کریں۔ اے خدا باپ میں اِن بیماروں کے لئے دُعَا کرتا ہوں جو اِس وقت طرح طرح کی شیطانی قوتوں میں جکڑے ہوئے ہیں کہ وہ سب یسوع مسیح کے نام میں شفاء پائیں۔ اے خداوند میں تیرے اختیار میں یسوع مسیح کے پاک نام کے وسیلہ سے دُعا کرتا ہوں کہ فالج، ٹیبی، سر کا درد، پیٹ کے امراض، پٹھوں کے کھِچاؤ، گھُٹنوں کے درد، کمر کی درد، بانچ پن، ڈیپریشن، ہر طرح کی کھانے کی الرجی، نزلے زکام، کھانسی، دمے، سانس کی تکلیفوں، ہیپاٹائیٹس اے، بی، سی، دل کے امراض، جگر کے امراض، ہر طرح کے سرطان، ہر طرح کے کینسر کو یسوع کے نام سے اِن بدنوں سے دور ہونے کا حکم دیتا ہوں اور میں تیرا شکر کرتا ہوں کہ جو کچھ بھی ہم تیرے نام سے مانگتے ہیں وہ ہمیں ملتا ہے۔

ابلیس شکست پاتا ہے اور تیرا نام جلال پاتا ہے۔ لوگ شفاء پاتے ہیں۔ پیارے یسوع مسیح آپ کا شکر ہو۔ آپ کے نام کے مسح سے بندھن ٹوٹ جائیں اور لوگ شفاء پائیں۔ آپ کا شکر ہو یسوع مسیح کہ آپ کے نام میں بیمار شفاء پاتے ہیں اور مُردے زندہ ہوتے ہیں۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!