jcm-logo

ستائی ہوئی مسیحی عورتوں کے لئے دُعا

خداوند آسمانی باپ، مسیح یسوع کے جلالی اور مقدس نام میں ہم اپنے ملک پاکستان اور دیگر ممالک میں جہاں ہماری مسیحی بہنیں اور بچیاں جن پر ظلم ہوتا ہے، جو گھروں میں کام کرتی ہیں، جو نِچلے طبقے کے لوگ ہیں اور ایسے لوگ جنہیں مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے، اُن کو اگواہ کیا جاتا ہے، اُن کے ساتھ زبردستی کی جاتی ہے ہم اُن سب کے لئے مِنت کرتے ہیں کہ اُن کو اے خداوند تو بچا۔ اے خداوند ہماری بہنوں اور بچیوں کی حفاظت کر۔ اُنہیں ظلم اور ابلیس کے ہاتھوں سے بچا۔ اے خداوند جو ایسا کام کرتے ہیں تو اُن کے ہاتھوں کو روک۔ اے خدا تو اپنے لوگوں کی حفاظت کر۔ یسوع مسیح کے جلالی نام میں آمین۔