jcm-logo

کلیسیا، خادموں اور مقدّسوں کے لئے دعا

اے خدا باپ میں مسیح یسوع کے نام سے تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ تو عالمگیر کلیسیا کو جو کہ تیرا بدن اور تیری دلہن ہے اسے برکت دے اور اسے ابلیس کے حملوں سے بچا تاکہ تیرا کلام جو نجات اور گناہوں سے رہائی کا کلام ہے، اور تیری بادشاہی کی خوشخبری کا کلام ہے، وہ پھیلتا رہے اور لوگ نجات پا کر تیرے قدموں میں آتے رہیں، تیری کلیسیا مضبوط ہو، تیرے نام کو جلال ملتا رہے. تو اپنے کمزور خادموں کو مضبوط کر، ان کے گھرانوں کی حفاظت کر اور ان کی مالی مدد کر۔

اے خداوند تو اپنے خادموں کی دعاؤں کو سن، ان کے وسیلہ سے بڑی روحانی تبدیلی آۓ، لوگوں کے بندھن ٹوٹیں، بیمار شفا پائیں، بدروحیں بھاگیں، کلیسیا مضبوط ہو، تیرا نام جلال پاۓ، بہت سی روحیں بچائی جائیں اور تیرے قدوس نام کو جلال ملتا رہے. یسوع مسیح کے نام میں، آمین!