jcm-logo

یسوع کے نام میں مسح

یسوع مسیح کے پاک نام میں برکت ہو!

یسوع مسیح ناصری آپ کے ساتھ ہے، آپ کو پیار کرتا ہے اور آپ کو برکت دینا چاہتا ہے مگر آپ اُس سے برکت کس طرح لینا چاہتے ہیں یا آپ کس طرح مسح ہوئے ہیں یا آپ کی زندگی میں ناممکن کیا ہے۔ دنیا کے اندر جب ہم بات کرتے ہیں بادشاہت کی تو اِس دُنیا میں بادشاہت کے اندر دو بہت ضروری نام آتے ہیں وہ ایک ساول کا ہے اور ایک داؤد کا ہے۔ ساول بادشاہ اور داؤد بادشاہ اور دونوں کو مسح کرنے والا ایک ہی نبی ہے جس کا نام ہے سموئیل (مقدس) اور یہ کتنی خوبصورت چیز ہے جب وہ ساول کو مسح کرتا ہے۔ جو سموئیل کی کتاب ہے اُس کا 2 باب 1 آیت:

پھر سموئیل نے تیل کی کپی لی اور اُسکے سر پر اُنڈیلی اور اُسے چوما اور کہا کہ کیا یہی بات نہیں کہ خداوند نے تجھے مسح کیا تاکہ تو اُسکی میراث کا پیشوا ہو؟ کتنی خوبصورت بات ہے ساول جس کا مطلب ہے مانگا ہوا کہ وہ مانگا گیا تھا۔ خدا کے لوگوں نے خدا کے نبی سے مانگا تھا کہ ہمیں ایک بادشاہ دے اور خدا نے اُن کو ساول دیا مگر وہ کس سے مسح ہوا تھا؟ وہ ایک کپی سے مسح ہوا تھا۔ مگر جب دوسرے بادشاہ کی باری آئی، جب دوسرا بادشاہ کو مسح کرنے کی باری آئی تو ہم لوگ جب سموئیل کی ہی کتاب کو پڑھتے ہیں اُس کا 16 باب 11 آیت: اب داؤد مسح ہونے کو ہے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ مسح ہوئے ہیں اور آپ کی زندگی میں برکت پوری طرح نہیں ہے تو آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کس طرح مسح ہوئے ہیں۔ ساول ایک کپی سے مسح ہوا تھا مگر اب ایک نیا بادشاہ مسح ہونے کو تھا ایک ایسا بادشاہ جس کی نسلوں میں سے بادشاہ کو آنا تھا اور وہ کس طرح مسح کیا جاتا ہے سموئیل کی کتاب 16 باب 11 آیت:

"پھر سموئیل نے یسی سے پوچھا کیا تیرے لڑکے یہی ہیں؟ اُنہوں نے کہا سب سے چھوٹا ابھی رہ گیا ہے۔ وہ بھیڑ بکریاں چراتا ہے۔ سموئیل نے یسی سے کہا اُسے بلا بھیج کیونکہ جب تک وہ یہاں نہ آ جائے ہم نہیں بیٹھینگے”۔

یہاں تک کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس برکت نہیں ہے مگر جب خدا آپ کو برکت دینا چاہتا ہے آپ وہاں پر ہوں یا نہ ہوں خدا آپ کو خود لے کر آ جاتا ہے، یسی وہاں پر داؤد کو نہیں لانا چاہتا تھا۔ یسی کے بیٹے داؤد کو جو کہ اُن کا بھائی تھا اُس کو وہاں پر نہیں لانا چاہتے تھے وہ وہاں پر موجود نہیں تھا مگر جب خدا آپ کو برکت دیتا ہے تو آپ وہاں پر ہوں یا نہ ہوں خدا آپ کو لے کر آتا ہے یہاں تک کے وہ نبی زمین پر بیٹھنے کے لئے تیار نہیں تھا وہ نبی سوفے پر بیٹھنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ وہ کھڑا رہا اور انتظار کرتا رہا۔

سو وہ اُسے بلا کر اندر لایا اور وہ سرخ رنگ اور وہ خوبصورت اور حسین تھا اور خداوند نے فرمایا اُٹھ اور اُسے مسح کر کیونکہ یہ وہی ہے! تب سموئیل نے تیل کا سینگھ لیا اور اُسے اُس کے بھائیوں کے درمیان مسح کیا اور خداوند کا روح اُسی دن سے آگے کو داؤد پر نازل ہوتا رہا پھر سموئیل اُٹھ کر راماں کو چلا گیا۔ بہت ضروری چیز ہے۔

ساول کو سموئیل بادشاہ ایک کپی سے مسح کرتا ہے مگر داؤد کو سموئیل بادشاہ ایک سینگھ سے مسح کرتا ہے کیوں؟ کیونکہ جو سموئیل کا مسح تھا وہ ایک نسل کا تھا مگر جو داؤد کا مسح تھا وہ نسل در نسل تھا۔ اِس لئے یسوع جب اِس دنیا میں آیا تو داؤد کی نسل میں سے آیا۔ آج خدا آپ کی نسل میں سے سورما پیدا کرنا چاہتا ہے، آج خدا آپ کی نسل میں سے اپنے فرزندہ پیدا کرنا چاہتا ہے، اپنے نبی کھڑے کرنا چاہتا ہے، اپنے رسول کھڑے کرنا چاہتا ہے، اپنے خادم کھڑے کرنا چاہتا ہے اور اُن کو کھڑا کرنا چاہتا ہے جو انجیل کی منادی کر سکیں، اِس لئے خدا کو اپنی زندگی میں کام کرنے دیں اور کبھی بھی خدا کے سامنے نافرمانی نہ کریں کیونکہ یسوع آپ سے پیار کرتا ہے اور یسوع آپ کے اندر بستہ ہے۔

داؤد کے اوپر خدا کا روح آتا تھا اور آپ کے اندر آنا چاہتا ہے، آپ کے اندر کام کرے گا، آپ کے گھرانے میں کام کرے گا۔ اِس لئے جب بھی یسوع کہیں سے گزرتا تھا تو اُس کو کہتے تھے اے ابنِ داؤد ہم پر رحم کر۔ آج بھی رحم آپ کے وسیلے دنیا میں آتا ہے، آج بھی معجزے آپ کے وسیلے دنیا میں آتے ہیں۔ خداوند آپ کو برکت دے، خدا کا فضل، خدا کی محبت آپ کے ساتھ رہے اور اپنے آپ کو خدا کے حضور مضبوط کریں تاکہ یسوع آپ کی زندگی میں کام کر سکے، یسوع کے بابرکت نام سے مانگتے ہیں اور یسوع کے نام میں سب چیزوں کو پاتے ہیں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین!

پاسٹر داؤد پرویز