jcm-logo

قوموں کی بربادی

قوموں کی بربادی - یسوع کی آمد - عیش و عشرت اور دولت پسند لوگ - جھوٹے نبی - آسمان پر خوفناک نظارے

قوموں کی بربادی

لوقا 11 باب 25 سے 26 آیات: ” اور زمین پر قوموں کو تکلیف ہو گی اور ڈر کے مارے اور زمین پر آنے والی بلاؤں کو دیکھتے دیکھتے لوگوں کی جان میں جان نہ رہے گی”۔

جنگ اور جنگ کی افواہیں:

” اور تم لڑائیاں اور لڑائیوں کی افواہ سنو گے. خبردار گھبرا نہ جانا، کیونکہ ان باتوں کو واقع ہونا ضرور ہے. لیکن اس وقت خاتمہ نہ ہو گا کیونکہ قوم پر قوم اور سلطنت پر سلطنت چڑھائی کرے گی اور جگہ جگہ کال پڑیں گے اور بھونچال آئیںگے”۔

جنگ کی تیاریاں:

یُوایل 3 باب 9 سے 10 آیات: ” قوموں کے درمیان اس بات کی منادی کرو. لڑائی کی تیاری کرو، بہادروں کو برانگسخیتہ کرو. جنگی جوان حاضر ہوں وہ چڑھائی کریں اپنے ہل کے پھالوں کو پیٹ کر تلواریں بناؤ اور ہنسوؤں کو پیٹ کر بھالے. کمزور کہے کے میں زورآور ہوں”۔

 حیاتاتی ہتھیار:

2 تِیمُتھِیُس 3 باب 3 آیت: "آخری زمانہ میں لوگ طبعی محبت سے خالی… سنگدل ہوں گے”۔

انجیل مقدس بتاتی ہے کہ ایک روز یہ دنیا ختم ہو جائے گی۔

أیسعیا 34 باب 4 آیت: ” اور تمام اجرام فلک گداز ہو جائیں گے اور آسمان طومار کی مانند لپیٹے جائیں گے اور ان کی تمام افواج تاک اور انجیر کے مرجھائے ہوئے پتوں کی مانند گر جائیں گے”۔

آسمان پر خوفناک منظر:

لوقا 21 باب 25 آیت: ” اور سورج اور چاند اور ستاروں میں نشان ظاہر ہوں گے”۔

آسمان پر خوفناک نظارے:

یُوایل 2 باب 30 سے 31 آیات: ” اور میں زمین و آسمان میں عجائب ظاہر کروں گا یعنی خون اور آگ اور دھوئیں کے ستون. اس سے پیشتر کہ خداوند کا خوف روزعظیم آئے آفتاب تاریک اور مہتاب خون ہو جائے گا”۔

انجیل مقدس میں مکاشفہ کی کتاب اس ہونے والی گڑ بڑ کی تفصیل بیان کرتی ہے. آسمان پر خوفناک منظر آ رہے ہیں. سب سے زبردست خوفناک منظر وہ ہو گا جب یسوع مسیح بڑی طاقت کے ساتھ دنیا میں واپس آئیں گے. جیسا کہ پشنگوئی موجود ہے۔

2 تھِسّلُنیکیوں 1 باب 7 سے 8 آیات: ” اور تم مصیبت اٹھانیوالوں کو ہمارے ساتھ آرام دے جب خداوند یسوع اپنے قوی فرشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہوئی آگ میں آسمان سے ظاہر ہو گا اور جو خدا کو نہیں پہچانتے اور خداوند یسوع کی خوشخبری نہیں مانتے ان سے بدلہ لے گا”۔

وبا اور مری میں ترقی:

لوقا  21 باب 11 اور 25 آیات: ” اور بڑے بڑے دھونچال آئیں گے اور جا بجا کال اور مری پڑے گی کیونکہ وہ سمندر اور اسکی لہروں کے شور سے گھبرا جائیں گے”۔

رشوت ستانی اور ظلم و تشدد:

لوقا 17 باب 26 آیت: ” اور جیسا نوح کے دنوں میں ہوا تھا اسی طرح ابن آدم کے دنوں میں ہو گا”۔

پیدائش 6 باب 11 سے 12 آیات: ” زمین خدا کے آگے ناراست ہو گئی تھی اور وہ ظلم سے بھری تھی اور خدا نے زمین پر نظر کی اور دیکھا کہ وہ ناراست ہو گئی ہے کیونکہ ہر بشر نے زمین پر اپنا طریقہ بگاڑ لیا تھا”۔

آگ اور گندھک:

لوقا 17 باب 27 سے 30 آیات: ” اور جیسا لوط کے دنوں میں ہوا تھا…. آگ اور گندھک نے آسمان سے برس کر سب کو ہلاک کیا”۔

عیش و عشرت اور دولت پسند:

2 تیِمُتھِیس 3 باب 4 آیت: ” لوگ خدا کی نسبت عیش و عشرت کو زیادہ دوست رکھنے والے ہوں گے”۔

جھوٹے نبی:

متی 24 باب 5 آیت: ” بہتیرے میرے نام سے آئیں گے اور کہیں گے میں مسیح ہوں اور بہت سے لوگوں کو گمراہ کریں گے”۔

متی 24 باب 24 آیت: ” جھوٹے مسیح اور نبی اٹھ کھڑے ہوں گے اور ایسے بڑے نشان اور عجیب کام دکھائیں گے کہ اگر ممکن ہو تو ….. برگزیدوں کو بھی گمراہ کر لیں گے”۔

یسوع کی آمد:

یسوع مسیح نے اپنی آمد ثانی کے متعلق فرمایا تھا۔

متی 24 باب 36 آیت: ” لیکن اس دن اور اس گھڑی کی بابت کوئی نہیں جانتا نہ آسمان کے فرشتے نہ بیٹا مگر صرف باپ”۔

لوقا 21 باب 28 آیت: ” اس وقت لوگ ابن آدم کو قدرت اور بڑے جلال کے ساتھ بادل میں آتے دیکھیں گے اور جب یہ باتیں ہونے لگیں تو سیدھے ہو کر سر اوپر اٹھانا اس لیے کہ تمہاری مخلصی نزدیک ہو گی”۔

خداوند آپ سب کو برکت دے۔