jcm-logo

اے خدا تو میرا خدا ہے – زبور 63

اے خدا تو میرا خدا ہے۔ میں دل سے تیرا طالب ہوں۔ خشک اور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں، میری جان تیری پیاسی اور میرا جسم تیرا مشطاق ہے۔ اِس طرح میں نے مقدس میں تجھ پر نگاہ کی تاکہ تیری قدرت کو دیکھوں کیونکہ تیری شفقت زندگی سے بہتر ہے۔ میرے ہونٹ تیری تَعریف کریں گے۔ اِسی طرح میں عمر بھر تجھے مبارک کہوں گا اور تیرا نام لے کر اپنا ہاتھ اُٹھایا کرونگا۔ میری جان گویاگودے اور چربی سے سیر ہو گی۔ میرا منہ مسرور لبوں سے تیری تَعریف کرے گا۔ جب میں بستر پر تجھے یاد کروں اور رات کے ایک ایک پہر میں تجھ پر دھیان کرونگا اِس لئے کے تو میرا مددگار رہا ہے۔ میں تیرے پروں کے سایہ میں خوشی مناؤںگا۔ یسوع مسیح کے جلالی نام میں آمین!