jcm-logo

یسوع مسیح کی پیروی

یسوع مسیح میں آپ سب کو سلام۔ ہم میں سے بہت سے لوگ بالیووڈ ایکٹر شاہ رُخ خان کی طرح بننا چاہتے ہیں۔ کوئی شاہد افریدی کی طرح کرکٹر بننا چاہتا ہے۔ کسی کو رونالڈو کی طرح فُٹ بالر بننے کا شوق ہے۔ کوئی اوبامہ یا ٹرمپ کی طرح سیاستدان بننا چاہتا ہے لیکن ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو یسوع مسیح کی طرح بننا چاہتے ہیں۔ جو یسوع مسیح کی نکل کرنا چاہتے ہیں۔ جو اپنی روزمرہ کی زندگی میں یسوع مسیح کے نقشے قدم پر چلنا چاہتے ہیں۔ شاید بہت کم، ہمیں لگتا ہے کہ اگر ہم اِن مشہور دُنیاوی شخصیات کے جیسے بال کٹوائیں گے، اِن جیسے کپڑے پہنیں گے، اِن جیسا لگیں گے تو دُنیا ہمیں دیکھے گی اور ہماری تعریف کرے گی۔ ہمیں لگتا ہے کہ یسوع میسح بہت پُرانی شخصیت ہیں۔ جو دو ہزار سال پہلے اِس دُنیا میں آئے تھے اور وہ کیسے ہمارے رول ماڈل ہو سکتے ہیں؟ لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ یسوع مسیح خداوند ہیں اور اُن سے بہتر رول ماڈل کون ہو سکتا ہے۔ وہ خدا جس نے ہمیں بنایا اور اپنے جیسا بنایا۔

1کرنتھیُوں 11 باب 1 آیت: ” تم میری مانند بنو جیسے میں مسیح کی مانند بنتا ہوں”۔

یہاں مسیح کی مانند بننے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم مسیح کے جیسے بال کٹائیں یا اُن جیسے کپڑے پہنیں۔ یہاں یہ کہا گیا ہے کہ ہم مسیح جیسا بولیں۔ ہم مسیح کے جیسے نرم دل بنیں، ہم مسیح کے جیسے سوچیں، اُن کی طرح دوسروں کی مدد کریں، اُن کو معاف کریں، اپنے خدا کے بتائے کلام پر چلیں اور اُس کے نام کو جلال دیں۔ اگر ہم یسوع مسیح کے جیسا بنیں گے تو ہماری زندگی میں ایک عجیب خوشی، اطمینان اور تسلی ہوگی جو شاید پہلے کبھی نہ ہو۔ تو آئیے جیسا کہ پولوس رسول نے کہا ہے کہ ہم مسیح کے جیسا بنیں اور اُس کے ساتھ اُس گھر میں ابدی زندگی کا حصہ بنیں جو اُس نے ہمارے لئے آسمان پر بنایا ہے۔

تو آئے دوستوں یسوع مسیح کے جیسا بنتے ہیں۔ اُن کی نقل کرتے ہیں اور دُنیا کے سامنے ایک مثال پیش کرتے ہیں۔ آمین!