jcm-logo

مسیح کے چشمے سے پاک زندگی

مسیح کے چشمے سے پاک زندگیِ - یسوع مسیح میں نئی زندگی کا آغاز - پاک زندگی

اِس دُنیا میں آج تک صرف ایک ہی گناہ سے پاک ہستی آئی ہے اور وہ یسوع مسیح ہیں۔ جو کسی گناہ کے ذریعے نہیں پیدا ہوئے بلکہ کنواری مقدس مریم کے پیٹ سے پیدا ہوئے۔ یسوع مسیح نے اندھوں کو آنکھیں، لنگڑوں کو ٹانگیں، بیماروں کو شفاء دی اور مُردوں کو زندہ کیا۔ اُنہوں نے موت پر فتح پائی۔ وہ آج بھی زندہ ہیں کیونکہ وہ آسمان پر اُٹھائے گئے۔ جو اُنہیں دل سے پُکارتے ہیں یسوع مسیح اُن کو جواب دیتے ہیں۔ وہ آج بھی معجزات کرتے ہیں۔ یسوع مسیح نے کہا جو مجھ پر ایمان لایا وہ ہلاک نا ہوگا بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔

یسوع نے کہا کہ زندگیِ کا پانی میں ہوں جو مجھ سے پیے گا وہ کبھی پیاسا نہ رہے گا۔ تو کیوں نہ ہم اپنی روحانی آنکھوں کو کھول کر ایک اچھے چرواہے کے پیچھے چلیں، جو ہمیں ابدی زندگیِ کی راہ پر لے جاتا ہے۔ آئیے آج ہم سب، جنہوں نے ابھی تک یسوع مسیح کو قبول نہیں کیا ہے، آج اُنہیں اپنا نجات دہندہ قبول کر کے، اُن کے چشمے کے روحانی پانی سے اپنے آپ کو پاک کریں۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگیِ کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے بابرکت، جلالی اور پاک نام میں آمین