jcm-logo

اِیمان کیا ہے؟

یسوع مسیح کے نام میں آپ کو میرا سلام!

آج ہم اِیمان کے بارے میں سیکھیں گے کہ اِیمان ہے کیا؟

اندیکھی ہوئی چیزوں پر اِیمان ہونا اِیمان کہلاتا ہے۔

بھروسا، توکل اور یقین

بھروسا خُدا، توکل خُدا قادرِمطلق اور یقین باپ پر۔ اِسی لِئے خُدا قادرِمطلق باپ پر ہمارا اِیمان، بھروسا اور توکل ہونا چاہیے۔

مُقدّس متّی کی انجیل 28 باب 19 تا 20 آیات میں اِیمان کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ مُقدس مرقس کی انجیل 16 باب 15 آیت میں بھی اِیمان کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اِسی طرح ہمارا اِیمان مضبوط ہوتا ہے جب ہم خُدا کا کلام پڑھتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔ کلیسیا گواہی اور انجیل کی بشارت دیتی ہے کیونکہ اُن کے اندر اِیمان اور خُدا کا رُوح ہے جو اُن سے کام لیتا ہے۔ اِسی لئے یہ ہمارا بھی مقصد ہونا چاہیے تاکہ سب لوگ اِیمان لائیں اور اُمید رکھیں۔

اِیمان کی تعریف:

اِیمان اُمید کی ہوئی اور اندیکھی چیزوں کا ثبوت ہے۔ اِیمان سے مطلق بائبل مُقدّس میں سے کُچھ مثالیں یہ ہیں جن کا ہم آپ کو حوالہ بتائیں گے۔ ( مُقدّس متّی 8 باب 5 تا 8 آیات، مُقدّس مرقس 7 باب 4 تا 30 آیات، مُقدّس مرقس 5 باب 2 تا 12 آیات )۔ اِن میں ہمیں اِیمان کے بارے میں بتایا گیا ہے تاکہ ہم خُدا پر اِیمان اور بھروسا رکھیں کیونکہ ہمارا خُدا ہمارا اِیمان، بھروسا، توکل اور یقین ہے۔ آمین!