jcm-logo

انجیل مقدس کا خُدا یا قرآن کا خُدا

انجیل مقدس کا خُدا یا قرآن کا خُدا - 600 سال کا وقفہ - سیدھی راہ پر آنا

مسیح میں سب بہن بھائیوں کو میرا سلام!

آج یہ ویڈیو بنانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ میں اپنے اُن مسلمان دوستوں کو بتا سکوں کہ جس طرح ایک مسلمان کا اِیمان پورا نہیں ہوتا جب تک کہ وہ چاروں کتابوں پر اِیمان نہ رکھیں جن میں توریت، زبور، انجیل، قرآن مجید ہیں۔ اگر آپ کا اِیمان اِن چاروں کتابوں پر پورا ہے تو کیا آپ لوگ اِس کو پڑھتے ہیں۔ نہیں پڑھتے! ایک دفعہ بھی کسی نے نہیں پڑھا ہوگا۔ آپ کو جب پتا ہی نہیں ہے کہ اُن میں لکھا کیا ہے اور آپ سیدھا قرآن پر آ گئے ہیں۔ جس طرح ایک دوسری جماعت کے بچے کو میٹرک کے امتحان میں بٹھا دیں۔ اِس طرح نتیجہ سِفر آئے گا۔

اُسی طرح آپ توریت، زبور، انجیل کو چھوڑ کر قرآن پر چلے گئے ہیں۔ جب آپ انجیل پڑھیں گے اور پھر قرآن پڑھیں گے تو تب آپ کو پتا چلے گا کہ دونوں میں ایک خُدا نہیں ہے۔ کیونکہ انجیل کا خُدا مُحبت کی بات کر رہا ہے اور قرآن کا خُدا نفرت کی بات کر رہا ہے۔ اب آپ خود سوچ لیں کہ آپ نے کس خُدا کی طرف جانا ہے۔

یسوع مسیح میں اور محمد میں 600 سال کا فرق ہے۔ اگر خُدا ایک ہے تو 600 سال میں خُدا نے اپنا ذہن کیسے بدل لیا۔ آپ اِس بات کو مان سکتے ہیں کہ خُدا نے اپنی سوچ بدل دی۔ 600 سال پہلے خُدا محبت کا پیغام دے رہا ہے اور 600 سال بعد خُدا نفرت کا پیغام دے رہا ہے۔ آپ اِس بات کو مان سکتے ہیں؟ یاں تو خُدا بدل گیا ہے یا تو خُدا نے اپنا ذہن بدل دیا ہے۔

تو میرے بھائیو یہ لڑائی چھوڑو اور نفرت چھوڑ دو۔ جس خُدا کو آپ مانتے ہو اُسی خُدا کا واسطہ یہ سب کچھ چھوڑ دو۔ ایک دفعہ بیٹھ کر تسلی کر لو اور انجیل کو ایک دفعہ پڑھ لو۔ آپ کی تسلی ہو جائے گی کہ انجیل کا خُدا کیا کہہ رہا ہے۔ جب آپ کی تسلی ہو جائے گی تو اُس وقت نہ آپ کو کسی ملاع کی ضرورت پڑے گی نہ کسی مسجد کی ضرورت پڑے گی۔ آپ نجات کی طرف آ جاؤ گے۔ ایک ایسی نجات جو ایک ایسی زندگی کی طرف لے جائے گی۔ جو کبھی نہ ختم ہو گی۔ میرا یقین ہے میرا ماننا ہے کہ آپ لوگ میری بات پر یقین کریں گے۔ اور میرے کہنے پر ایک دفعہ انجیل کو ضرور پڑھیں گے۔ آپ کا بہت شکریہ!