آج کا پَیغامخوش آمدید

خدا محبت ہے

اس کا مطلب ہے کہ خدا ہم سے محبت کرتا ہے اور ہمیشہ ہمارا بھلا چاہتا ہے. ہم کس طرح جان سکتے ہیں کہ خدا ہم سے محبت رکھتا ہے؟ ہم دو باتیں جانتے ہیں۔

ہم اس طرح جان سکتے ہیں کہ خدا نے خود کہا: یرمیاہ 31 باب 3 آیت “میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی اسی لیے میں نے اپنی شفقت تجھ پر بڑھائی”۔

اس نے اپنے بیٹے کو قربان کر دیا تاکہ وہ ہمارے گناہوں کی سزا اٹھائے۔ خدا نے اپنا عظیم پیار ہمیں دکھایا. خدا کی بے پناہ محبت کا اندازہ ہم اس سے لگا سکتے ہیں کہ اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا، ہمارا خداوند یسوع مسیح جو کہ ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر چڑھ گیا. گناہوں سے مراد وہ بری باتیں جو ہم کہتے اور کرتے ہیں۔

انجیل مقدس بیان کرتی ہے۔ رومیوں 5 باب 8 آیت: “لیکن خدا اپنی محبت کی خوبی یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر موا”۔

ہمیں خدا سے یہ دعا کرنی ہے

“پیارے خدا، میں اس بات پر بہت خوش ہوں کہ تو چاہتا ہے کہ میں تجھ سے محبت رکھوں. مجھ سے محبت رکھنے، میری خاطر اپنے بیٹے خداوند یسوع مسیح کو بھیجنے اور میرے گناہوں کی خاطر یسوع کا صلیب پر جان دینے کا شکریہ”. آمین


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

زندگی کو خدا کی بخشش جانیے

Next post

ہم خدا کو کیسے جان سکتے ہیں؟

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.