آج کا پَیغامخوش آمدید

خدا محبت ہے

عزیزو ہمیں ایک دوسرے سے محبت کرنا سیکھنا ہوگا کیونکہ محبت خدا کی طرف سے ہے۔ جو شخص محبت کرتا ہے وہ خدا کا فرزند ہے اور وہ خدا کو جانتا ہے۔ خدا نے صرف اپنے بیٹے کو دُنیا میں بھیجا تاکہ اُس کے وسیلے سے ہمیں ہمیشہ کی زندگی ملے۔ اِسی طرح خدا نے ہمیں اپنی محبت کو سکھایا ہے۔ سچی محبت ہی ہمارے لئے خدا کی محبت ہے نہ کہ ہماری محبت۔ خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو دُنیا میں بھیج کر ہمارے گناہوں کو معاف کیا تاکہ ہم ہمیشہ کی زندگی پائیں اور خدا کے جلال میں شامل ہو جائیں۔ اِسی طرح ہمیشہ کی زندگی پا کر آسمان کی بَادشاہی کا حصہ بن جائیں۔

اِسی طرح ہمیں ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے۔ خدا ہی محبت ہے اور جو کوئی محبت میں رہتا تو خدا بھی اُس میں رہتا ہے۔ ہمیں خدا کی طرف سے حکم ملا ہے کہ جو کوئی خدا سے محبت رکھتا ہے وہ اپنے بھائی سے بھی محبت رکھے۔ اِسی طرح ہم خدا کی محبت کو سیکھ سکتے ہیں اور خدا کی محبت میں قائم رہ سکتے ہیں۔ خداوند آپ کو برکت دے۔ آمین!


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

اے خدا تو میرا خدا ہے - زبور 63

Next post

خداوند کی شفقت کے لئے اس کی حمدو سنا

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.