آج کا پَیغامخوش آمدید

زندگی کو خدا کی بخشش جانیے

داؤد بادشاہ نے خُداَ کی تمجید کرتے ہوئے کہا کہ مکاشفہ 4 باب 11 آیت “اے ہمارے خداوند اور خُداَ تو ہی تمجید اور عزت اور قدرت کے لائق ہے کیونکہ تو ہی نے سب چیزیں پیدا کیں اور وہ تیری ہی مرضی سے تھیں اور پیدا ہوئیں”۔ خُداَ ہماری زندگی کو برقرار بھی رکھتا ہے۔

اعمال 17 باب 28 آیت “کیونکہ اسی میں ہم جیتے اور چلتے پھرتے اور موجود ہیں. جیسا تمہارے شاعروں میں سے بھی بعض نے کہا ہے کہ ہم تو اس کی نسل بھی ہیں”۔

جو خوراک ہم کھاتے ہیں، جو پانی ہم پیتے ہیں اور جس ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں یہاں تک کہ جس زمین پر ہم رہتے ہیں یہ سب خدا کا دیا ہوا ہے. اس نے سب کچھ اس طرح بنایا ہے کہ ہم زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں لیکن زندگی کا بھرپور لطف اٹھانے کے لیے ہمیں اس کے حکموں کے بارے میں سیکھنا اور ان پر عمل بھی کرنا ہو گا۔

ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لیے یہ لازمی ہے کہ ہم اپنے دل سے نفرت کو دور کریں کیونکہ اکثر اوقات نفرت ہی تشدد کا باعث بنتی ہے. اس لیے ضروری ہے کہ ہم سب لوگوں سے محبت رکھیں۔

1یوحنا 3 باب 11 آیت: “کیونکہ جو پیغام تم نے شروع سے سنا وہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے سے محبت رکھیں”. آمین


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

مسیحیوں پر ہونے والے ظلم کی دعا

Next post

خدا محبت ہے

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.