jcm-logo

مسلمانوں کو یسوع مسیح کو قبول کرنے کی دعوت

آج کے دِن میرا پاکستانی مسلمانوں کو یہ پیغام ہے کہ یہ جو اِطمینان بھری زندگی اور دوسرے کو اپنے سے بہتر دیکھتی ہے، جانتی ہے۔ اِس زِندگی کی دعوت اور بشارت آپ کے لیے اور پوری اقوامِ عالَم کے لیے ہے کہ آ کر یسوع سے ملیں یا اپنے گھر میں بیٹھے بیٹھے یسوع کو کہیں کہ مسیحیوں کے یسوع ناصری مجھے مِلیں تا کہ میں اُن سے اپنی زندگی کا مَقصَد پُوچُھوں، بے مَقصَد دوسروں کو مار کر زندہ رہنے والی زِندگی کو ترک کریں اور دوسروں کو زندہ دیکھ کر خوش ہونے والی زندگی یسوع کے پاس ہے۔ وہ مانگ کر دیکھیں جو یسوع کے پاس سب کے لیے ہے۔ ہم یسوع مسیح کو جاننے کے لئے آپ سب کو دعوت دیتے ہیں تاکہ آپ سب آئیں اور یسوع مسیح کی زندگی اور اُن کے بارے میں جانیں۔ کیونکہ ہمارا نجات دہندہ یسوع مسیح ہے اور وہ ہی ہمارا شافی ہے۔ آپ سب کو صرف یسوع مسیح کو دل سے اپنا نجات دہندہ قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ خداوند آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیوں سے نوازے اور آپ کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے۔ آمین!

رفیق مسیح