jcm-logo

دہشت گردی کے شکار مسیحیوں کے لئے دعا

دہشت گردی کے شکار مسیحیوں کے لئے دعا - مسیحیوں پر ظلم کی وجہ لوگ

قدوس قدوس قدوس قادرِمطلق خدا ہم دعا مانگتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو دہشت گردی میں شہید ہوئے ہیں۔ اے خداوند آپ ان کے تمام خاندانوں کو تسلی دیں اور اِس مشکل وقت میں ان غمذدہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ اے خداوند جو شہید ہوئے ہیں وہ کسی کے بیٹے بیٹیاں یا ماں باپ ہوں گے۔ کسی کے گھر کا چراغ بُجھا ہوگا۔ اُن میں سے کوئی اپنے خاندان کا واحد سہارا ہوگا۔ اے خداوند آپ ان کے خاندانوں کو سنبھالیں اور ان کے دلوں کو صبر دیں۔ اے خداوند آپ اُن پر رحم کریں۔ ان کے گھروں میں اپنے جلال سے امن قائم کریں اور اُن کو تسلی دیں۔ آمین!