jcm-logo

صرف خدا پر بھروسا رکھیں

أیسعیاہ 41 باب 10 آیت: ” تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراسان نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں میں تجھے زور بخشونگا۔ میں یقیناً تیری مدد کرونگا اور میں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تجھے سمبھالونگا”۔

خدا ہمیں برکت دینے کے لئے ہماری زندگی میں ہمیں اچھے لوگ اور مواقع فراہم کرتا ہے۔ وہ سب ہماری کامیابی کا ذریعہ نہیں بلکہ خدا ہے۔ اور جب ہم خدا کے علاوہ دوسری چیزوں اور لوگوں پر ایمان رکھتے ہیں تو ہم ایک طرح سے اُن کو اپنا خدا مانتے ہیں جو کہ غلط ہے۔

ہم ریٹائرمینٹ کے پیسوں پر اور اُن کمپنیوں پر انحصار کرتے ہیں جن کے لئے ہم نے سالوں کام کیا ہوتا ہے۔ ہم نوکری پر بھروسا کرتے ہیں اور ناکامی کی طرف جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہم اُن لوگوں پر بھروسا کرتے ہیں جو ہمیں خوشی فراہم کرتے ہیں اور جب وہ ہمیں چھوڑ دیتے ہیں تو ہم دُکھی ہوتے ہیں۔

یہ ایک الگ برکت ہے کہ ہم خدا پر انحصار کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ ہی ہمارا محافظ ہے۔ وہ ہمیں کبھی بھی نہیں چھوڑے گا۔ اِسی لئے ہم مسیح میں رہتے ہوئے ہر چیز کر سکتے ہیں۔

ہمارے آس پاس یا ہمارے ساتھ چاہے کچھ بھی ہو جائے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔ وہ ہماری طاقت ہے۔ وہ ہر چیز کو ممکن کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ” ڈرو مت کیونکہ میں تمہارا خدا ہوں۔ میں تمہیں طاقت دونگا اور تمہاری مدد کرونگا”۔ اِس لئے اُس پر ایمان رکھیں۔ تو آپ کبھی بھی دُکھ میں نہیں رہیں گے۔

دُعا:

” اے باپ، میں توبہ کرتا ہوں کہ میں نے اپنی زندگی میں تجھے اہمیت دینے کی بجائے دوسرے لوگوں کو زیادہ اہمیت دی۔ میری مدد کر کہ میں تیری راہ پر چلوں اور میرا ایمان تجھ میں زیادہ بڑھ جائے۔ میری مدد کر کہ میں تجھ پر مکمل طور پر بھروسا کروں نہ کے دوسروں پر۔ یسوع مسیح کے جلالی نام میں آمین!