jcm-logo

یسوع مسیح میں نجات حاصل کرنے کا کیا مطلب ہے؟

یسوع مسیح میں نجَات حاصل کرنے کا کیا مطلب ہے؟ - خدا کی بادشاہی میں داخل ہونا

مقدس بائبل کے مطابق نجَات کا مطلب ہے گناہوں کے بھاری وزن سے آزادی۔ یسوع مسیح کے نام میں نجَات حاصل کرنے کا مطلب تمام گناہوں سے آزادی حاصل کرنا ہے۔

رومیوں 8 باب 1 آیت: ” پس اب جو مسیح یسوع میں ہیں اُن پر سزا کا حکم نہیں "۔

کُلسّیوں 1 باب 13 سے 14 آیت: ” اُسی نے ہم کو تاریکی کے قبضہ سے چھڑا کر اپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں داخل کیا۔ جس میں ہم کو مخلصی یعنی گناہوں کی معافی حاصل ہے”۔

اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کبھی گناہ نہیں کیے تو ہم دھوکہ دہی والی بات کر رہے ہیں کیونکہ تمام اِنسان گنہگار ہیں۔ ہم بے وقوف ہیں کیونکہ ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہم پاک ہیں اور ہمیں یسوع مسیح کی نِجَات کی ضرورت نہیں ہے۔

1 یوحنا 1 باب 8 آیت: ” اگر ہم کہیں کہ ہم بے گُناہ ہیں تو اپنے آپ کو فریب دیتے ہیں اور ہم میں سچائی نہیں”۔

خداوند یسوع مسیح تمام گنہگاروں کو نِجَات کا موقع دیتے ہیں اور آپ کے پاس اب وقت ہے کہ آپ توبہ کریں اور اُس کی محبت کو حاصل کریں۔ اُن کی ہمیشہ کی نِجَات کے دروازے کھولے ہیں اور وہ آپ کو پاک کرنا چاہتے ہیں۔ اِس لئے خداوند کا راستہ اپنائیں اور یسوع کو اپنا نجات دہندہ مانیں اور اُن کے ذریعے آپ ہمیشہ کی زندگی پائیں گے۔ آمین!