jcm-logo

مسیحیوں پر ہونے والے ظلم کی دعا

مسیِحیوں پر ہونے والے ظلم کی دعا - مسیحیوں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک - بدسلوکی

اے خداوند ہم تمام مسیِحیوں کو آپ اپنی حفاظت میں رکھیں۔ اے خداوند میں اُن مسیِحیوں کے لئے دعا کرتا ہوں جو دُنیا کے مسلم ممالک میں رہ رہے ہیں خاص کر پاکستان جیسے ملک میں۔ اے خداوند وہاں آپ کا نام لینا بہت مشکل ہے۔ اے یسوع جی وہاں آپ کے خون خریدے لوگوں کے لئے بہت آزمائشیں ہیں۔ اے خداوند آپ جانتے ہیں کہ وہاں مسیحیوں کو زندہ جلایا جاتا ہے۔ لڑکیوں کی عزت نہیں کی جاتی بلکہ اُن کے ساتھ بُرا سلوک اور اُن پر تیزاب بھی پھینکا جاتا ہے۔ اُن کو مختلف مشکلات میں سے گزرنا پڑتا ہے۔

مسیِحیوں کو نوکریاں نہیں دی جاتیں ہیں اور جو نوکری کرتے ہیں اُن کو اچھے عُہدے پر نہیں رکھا جاتا۔ اے خداوند وہ آپ کا نام لینے کی وجہ سے ستائے جا رہے ہیں۔ اے خداوند آپ اُن کو ایسے ممالک سے نکالیں جس طرح آپ نے قومِ اسرائیل کو مصر سے نکالا تھا۔ ویسے ہی آپ اُن کی مدد کریں۔ اے خداوند آپ تمام دُنیا کے اُن مسیِحیوں کی حفاظت کریں جو آپ کی عبادت کرنے کے باعث ستائے جاتے ہیں۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے بابرکت، جلالی اور پاک نام میں آمین