jcm-logo

گُڈ فرائیڈے کیا ہے؟

یسوع مسیح کا نام بڑا برکت والا نام ہے۔ یسوع مسیح آپ سب کے ساتھ ہوں اور یسوع مسیح آپ کو برکت دیں۔

آج ہم اِس خوبصورت منسٹری میں یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے کے پلیٹ فارم کے ساتھ آپ کے سامنے حاضر ہیں۔ کل گُڈ فرائیڈے ہے۔ وہ دِن جس دِن نسلِ اِنسانیت کے لئے خوشی کی خبر آئی۔ وہ خوشی جو ہزاروں سالوں سے نسلِ اِنسانیت سے چھینی گئی تھی۔ وہ یسوع مسیح کے وسیلہ سے نسلِ انسانیت تک واپس آئی۔ وہ وقت جو یسوع مسیح نے صلیب پر گزارا وہ آسان نہیں تھا۔ اُنہوں نے باپ سے کہا کہ باپ کیا یہ پیالہ مُجھ پر سے ٹل نہیں سکتا؟ مگر وہ پھر بھی میرے اور آپ کے لئے صلیب پر گئے اور صلیب پر جا کر اُنہوں نے سات خوبصورت کلمات کو پیش کیا۔ میں آج آپ کو اُس کا بہت خوبصورت مکاشفہ دینا چاہتا ہوں کہ آپ گُڈ فرائیڈے کو بہت خوبصورتی سے منائیں اور یسوع مسیح کا نام لینے کے لئے آپ کبھی اپنے لبوں کو بندہ نہ کریں۔

اِبلیس نے اُن کے ہاتھوں اور پیروں پر کیل لگائے۔ اِبلیس نے اُن کے سر پر کانٹوں کا تاج رکھا۔ اِبلیس نے اُن کو نیزا مارا۔ لیکن اِبلیس ایک غلطی کر گیا کہ اُن کے منہ کو نہ بندہ کر سکا۔

اِس لئے گُڈ فرائیڈے کے حوالے سے جو سب سے اہم چیز ہے جس کے بارے میں مَیں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اِبلیس نے یسوع مسیح کی ہر چیز بندہ کرنے کی کوشش کی مگر ایک چیز میں اُس سے غلطی ہو گئی کہ وہ یسوع مسیح کے منہ کو بندہ نہ کر سکا۔ اِس لئے جب تک آپ کے منہ کے اندر خُدا کے الفاظ ہیں، آپ کو اُن الفاظ کو بولنا ہے۔ آپ کو یسوع مسیح نے اِس بات کا اختیار دیا ہے کہ آپ سانپوں اور بِچھیوں کو روندیں، کہ آپ اُن کو شرمندہ کریں۔

یہاں پر آپ کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ گُڈ فرائیڈے والے دِن میرے اور آپ کے شافی جب صلیب پر گئے تو اُنہوں نے پہلے الفاظ یہ کہے کہ اے باپ اِن کو معاف کر کیونکہ یہ نہیں جانتے کہ کیا کرتے ہیں۔ اور اُن کی وجہ سے نسلِ انسانیت کو معافی ملی۔ کیا میں اور آپ کسی کے لئے آج معافی مانگ رہے ہیں۔

اُنہوں نے اُس شخص کو جو اُن کے ساتھ صلیب پر تھا جس نے اُن سے کہا کہ مجھے اپنی بادشاہی میں شامل کر لے تو یسوع مسیح نے اُس سے بولا کہ آج ہی تو میرے ساتھ فردوس میں ہوگا۔ کیا ہم کسی کے پاس انجیل لے کر جا رہے ہیں؟ کہ کسی کے لئے فردوس میں جانے کا راستہ بن سکے۔ اِسی طرح چھٹے کلمے میں لکھا ہے کہ ” تمام ہوأ "۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ نہ میں اور آپ اِس میں سے کچھ نکال سکتے ہیں اور نہ اِس میں کچھ ڈال سکتے ہیں۔ یسوع مسیح نے صلیب پر سب کچھ میرے اور آپ کے لئے کیا۔

میرے بہنوں اور بھائیوں گُڈ فرائیڈے کا مطلب مُبارک جُمعہ ہے۔ جس دِن نسلِ انسانیت کا رشتہ جو خُدا سے ٹوٹ گیا وہ دوبارہ جُڑ گیا تھا۔ خُدا ایک پاک مقام کے اندر رہنے لگ گیا تھا۔ اگر آپ مرقس کی انجیل کو پڑھیں گے تو اُس میں لکھا ہے کہ ہیکل کا پڑدہ اوپر سے نیچے تک دو حصے ہو گیا تھا۔

آج میرے اور آپ کے بیچ میں یسوع مسیح کے سوا کوئی بھی نہیں ہے۔ اُنہوں نے ہمارا رشتہ باپ سے جوڑا۔ اِس لئے اِس دِن کو ایک عام دِن کی طرح نہ منائیں مگر اِس بات کو یاد کریں کہ یسوع مسیح نے اپنے لبوں کو کھولا کہ وہ ہمیں زندگی دے سکیں۔ آج مجھے اور آپ کو اپنے لبوں کو کھولنا ہے اور یسوع مسیح کے مُطلق سب کو بتانا ہے کہ یسوع مسیح صلیب پر مرے ہیں تاکہ ہمیں زندگی دے سکیں۔ مگر وہ صلیب پر صرف مرے ہی نہیں رہے بلکہ اُن کی قبر خالی ہے۔ یہ خوشخبری ہے۔ یہ گُڈ فرائیڈے کا موضوع ہے۔ ہمیں اِس خوشخبری کو لوگوں تک لے کر جانا ہے کہ یسوع مسیح زندہ ہیں، یسوع مسیح زندہ تھے اور زندہ رہیں گے۔

یسوع مسیح آپ کی زندگی میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ آپ کے مذہب کو، آپ کے رنگ، قوم، فرقے یا نسل کو نہیں دیکھتے بلکہ وہ اِس چیز کو دیکھتے ہیں کہ کیا آپ اُن پر ایمان لائیں ہیں۔ اگر آپ اُن پر ایمان لاتے ہیں تو وہ آپ کے نسب نامے کو بدل کر زندگی کے نسب نامے میں بدل دیتے ہیں۔ آپ کے باپ دادا کی لعنتیں ختم ہو جاتی ہیں۔ آپ کی زندگی میں سے اِبلیس کی تمام لعنتیں رَد ہو جاتی ہیں۔ اور وہ آپ کو ہمیشہ کی زندگی کے وارث بناتے ہیں۔

اِس لئے گُڈ فرائیڈے کے حوالے سے سب سے اچھا پیغام یہ ہے کہ اگر اِبلیس یسوع مسیح کا منہ نہیں بندہ کر سکا تو وہ میرا اور آپ کا منہ بھی نہیں بندہ کر سکتا۔ تو اِس لئے ہمیں یسوع مسیح کے بارے میں لوگوں کو بتانا ہے تاکہ ہم یسوع مسیح کو لوگوں تک لے کر جا سکیں اور جب یسوع مسیح لوگوں تک جائیں گے تو لوگوں کی زندگیاں بدلیں گی۔ اِس لئے آپ سب بھی اِس پیغام کو دوسرے لوگوں تک پہنچائیں کہ یسوع مسیح زندہ ہیں۔ اگر یسوع مسیح زندہ ہیں تو وہ آپ کی سُنتے ہیں اور آپ کو اُن کا جواب بھی دیتے ہیں۔

آپ کی ہر دُعا جو آپ اِن دِنوں میں مانگنا چاہتے ہیں میرا ایمان ہے کہ وہ آپ کی دُعا سُنیں گے اور آپ کو اُن کا جواب بھی دینگے۔ کیونکہ وہ زندہ ربالافواج ہے۔ اور وہ زندگی بخشنے والا خُدا ہے۔

میں اِس ساری منسٹری کے لئے دُعا کرتا ہوں، اِس ساری ٹیم کے لئے کہ خُدا اِن کو برکت دے۔ خُدا اِن کی مالی طور پر مدد کرے۔ خُدا اِن کے لئے مالی وسائل تیار کرے۔ تاکہ یہ لاکھوں لوگوں کے لئے اور زیادہ برکت کا بائث بن سکیں۔ تاکہ یہ مجبور اور دُکھی لوگوں کو ایک نئی زندگی میں لے کر آ سکیں۔

آپ بھی اُن میں سے ہیں۔ اگر آپ اِس کو پڑھ رہے ہیں تو آپ بھی اِس منسٹری کا حصہ ہیں۔ آپ بھی اپنے خادموں اور اِس ٹیم کے ساتھیوں کے لئے دُعا کریں۔ آپ بھی اِن کے لئے دُعا اور روزے میں رہیں۔ کیونکہ یسوع مسیح میری اور آپ کی زندگی میں معجزہ کرنا چاہتے ہیں۔ آج کا دِن آپ سب کو مُبارک ہو۔ مجھے پتا ہے کہ خُدا نے آپ کو چُنا ہے کہ آپ انجیلِ مقدس کا پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ تو آپ انجیلِ مقدس کی منادی کریں اور اِس کی گواہ دیں۔

خُدا کا فضل آپ سب کی زندگیوں پر ہو۔ خُدا آپ سب کو برکت دے۔ اُمید ہے کہ ہم دوبارہ ملیں گے۔ آمین!

پاسٹر داؤد پرویز