jcm-logo

روزمرہ کی عام دعا

اے خداوند - روزمرہ کی عام دعا - خداوند کی حضوری میں اپنی دعا - یسوع مسیح سے محبت کی دعا

اَے خداوند مجھے اپنے آپ سے جدا نہ کر۔ اے خداوند مجھے اپنی راہ پر چلنا سکھا۔ اے خداوند مجھے زندگی کے کسی بھی مرحلے میں اپنے آپ سے دور نہ کر اور مجھے اپنے پاس آنے کی توفیق بخش کہ میں ہر لحاظ سے تیرے ساتھ منصلق رہوں اور کبھی تیری مرضی کے خلاف نہ جاؤں۔ میرے لئے اپنی مدد بھیج کیونکہ میں صرف تجھ پر توکل رکھتا ہوں اور ہر مشکل میں صرف تجھے پکارتا ہوں۔ میں اپنے پورے دل سے، پوری جان سے اپنے آپ کو اور اپنی روح کو پاک کرتا ہوں۔ تیرے پیارے بیٹے یسوع مسیح کے نام میں، آمین!