jcm-logo

تثلیث کی وضاحت

جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آپ کو خوش آمدید۔ اُمید ہے کہ آپ کا آج کا دن اچھا گزر رہا ہوگا۔ ہم آپ کے لئے دُعا کرتے ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ خُدا آپ کی راہ، سفر اور آپ کے سوالوں میں آپ کی رہنمائی کر رہا ہے کہ جو سوال آپ کے یسوع مسیح کے حوالے سے ہیں۔ آج میں آپ سے اِس موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں کہ خُدا ایک میں تین ہے، کہ وہ تین کیسے ہو سکتا ہے اور جبکہ وہ ایک ہے۔ ہمارے پاس خُدا ہے جسے ہم باپ کہتے ہیں، یسوع مسیح جو کہ بیٹا ہے وہ بھی خُدا ہے اور پھر روح القدس جو بھی ایک خُدا ہے۔

اِس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس باپ ہے جو خُدا ہے، بیٹا ہے وہ بھی خُدا ہے اور پھر روح القدس جو بھی ایک خُدا ہے اور اِس کے بعد ایک سوال ہوتا ہے کہ یہ سب کیسے ہو سکتا ہے؟ کیسے وہ سب ایک میں تین ہو سکتے ہیں؟ تو میں آپ کو اِس پر ایک مثال دونگا کیونکہ اِس سوال میں بہت پیچیدگی ہے، میرا نام ڈیویڈ مائکل سنتیاگو ہے، میرے باپ کا نام مائیک ہے اور میرے بیٹے کا نام انتھونی ہے اور تو میں اپنے باپ کے جیسا نہیں ہوسکتا اور میرا باپ میرے جیسا نہیں ہو سکتا، ویسے ہی میں اپنے بیٹے جیسا نہیں ہو سکتا اور میرا بیٹا میرے جیسا نہیں ہو سکتا ہے، لیکن ہم سب کا آخری نام ایک ہی ہے۔ ہم تین فرد ہیں جن کی حقیقت ایک ہے۔ ویسے ہی آسمانی باپ خُدا ہے اور آسمانی باپ بیٹا نہیں ہو سکتا اور بیٹا بھی باپ نہیں ہو سکتا اور باپ روح القدس نہیں ہوسکتا۔ وہ سب انفرادی طور پر ہیں اور وہ سب خُدا ہیں اور یہی معنی ہیں جو تَثلیث رکھتی ہے۔

ایک مسیحی ہوتے ہوئے یہ کیسے ہو سکتا ہے کیونکہ ہم اُس طرف جاتے ہیں جہاں خُدا ہمیں بھیجنا چاہتا ہے، میرے خیال میں یہی سب کچھ ہے جو خُدا کی حقیقت ہے۔ خُدا نے اپنا روح القدس یہاں چھوڑ دیا جب وہ صلیب پر مرا اور اُٹھایا گیا اور اُس نے روح القدس ہمارے لئے اور آپ کے لئے چھوڑ دیا اور وہ ابھی تک میرے ساتھ ہے۔ اِس میں بہت سوچنا پڑھتا ہے لیکن یہ جاننا حوصلے والی بات ہے کہ خُدا آپ کو بھولا نہیں ہے بلکہ وہ آپ پر اپنی نظر رکھتا ہے، خُدا آپ کے ساتھ ہے، وہ آپ کو آرام دے رہا ہے اور وہ آپ کے ہر قدم پر نظر رکھتا ہے جو آپ چل رہے ہیں۔ تو آپ آج ہی کیوں نہیں اپنے آپ کو خُدا کے حوالے کر دیتے اور اگر آپ یہ جانتے ہیں کہ روح القدس آپ کے ساتھ ہے تو اچھا ہے۔ یہ بہت اچھے ایمان کی بات ہے کہ آپ یہ جانتے ہیں کہ وہ ہمیں دیکھ رہا ہے اور وہ آج ہمارے ساتھ ہے۔ یہی تَثلیث کی وضاحت ہے۔ اِس لئے آپ سب بھی تَثلیث کے بارے میں جانیں اور سمجھیں۔ آمین!

ڈیوڈ مائکل سنتیاگو