jcm-logo

اولاد کی سلامتی اور برکت کے لئے دعا

جلال کے بادشاہ قدوس رب الفواج ابراہم اضحاق اور یعقوب کے خدا، صرف اور صرف تو ہی ہے حمد، تمجید اور تعریف کے لائق. تیری تمجید ہو کہ صرف تو ہی ہے جو سب کو اولاد کی برکت دیتا ہے، بانجھ کے رحم کو کھولتا ہے اور اسے اولاد عطا کرتا ہے.

تو ہی جو ناممکن کو ممکن بناتا ہے. پیٹ کا پھل تیری طرف سے خاص برکت ہوتی ہے. اس لئے میں تیرا جتنا بھی شکر کروں کم ہے. میں اپنی اولاد کے لئے تیری جتنی بھی تعریف، شکرگزاری اور ستائش کروں کم ہے.

میں تجھ سے منّت کرتا ہوں کہ تو میرے بچچوں پر رحم کر، انہیں عقل اور دانائی بخش اور انہیں اپنی پہچان اور عرفان سے معمور کر. انہیں اپنے خوف میں چلنے کی برکت دے کیونکہ جو تیرے خوف کو مانتے ہیں انہیں تو حکمت اور دانائی دیتا ہے. اے باپ تو میرے بچچوں کو حکمت اور دانائی بخش تاکہ وہ اپنی عقل اور فہم پر نہیں بلکہ تیرے فہم پر بھروسہ کریں.

اے باپ یسوع مسیح کے نام میں تو میرے بچچوں کو ابلیس اور اس کی چالاکیوں سے بچا، اور ان کے خلاف ابلیس کے سارے حملے ناکام ہوں. تو میرے بچچوں کو گناہ، بدی اور لعنتوں سے بچا. اور انہیں خاص طور پر جسمانی خواہشات پر غلبہ بخش. انہیں اچھے روحانی دوستوں کی دوستی عطا کر اور برے دوستوں سے بچا.

تو انہیں بیماریوں، حادثات اور ابلیسی طاقتوں کے حملوں سے بچا. میں انہیں یسوع کے لہو میں چھپاتا ہوں. اے باپ میرے بچچوں کو اچھی تعلیم اور کاروبار دے، اور وہ ہمیشہ تیرے خوف میں چلیں. یسوع کے نام میں، آمین.