jcm-logo

کیا خدا کے وعدوں پر شک کرنا سہی ہے؟

یسوع مسیح میں سب کو سلام!

کئی بار زندگی میں ایسے موقعے آتے ہیں۔ جب ہمارا خدا پر سے اِیمان کمزور ہونے لگتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ خدا ہے ہی نہیں یا اگر خدا ہے تو وہ اِتنا طاقتور نہیں کہ ہمارے مسئلوں کو سلجھا سکے۔ ہم خدا سے زیادہ دُنیاوی لوگوں پر یقین کرنے لگتے ہیں، سائنس پر یقین کرتے ہیں، جھوٹے نبیوں کی باتوں میں آکر اپنے خدا کو بھول جاتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ خدا کا کلام کہتا ہے:

یعقوب 1 باب 6 آیت: ” مگر اِیمان سے مانگے اور کُچھ شک نہ کرے کِیُونکہ شک کرنے والا سَمَندَر کی لہر کی مانِند ہوتا ہے جو ہوا سے بہُتی اور اُچھلتی ہے”۔

وہ اِیمان ہی کیا جو آج ہے کل نہیں، خدا سے وہ محبت ہی کیا جو آج ہے کل نہیں۔ اگر ہمارا کوئی اپنا ہمارے ساتھ ایسا کرے تو ہمیں بھی تکلیف ہوگی اِسی طرح خدا کو بھی تکلیف ہوتی ہے جب ہم اُس کو چھوڑ دیتے ہیں۔ دُنیا کی باتوں میں آکر اُس کے وجود سے اِنکار کر دیتے ہیں یہ غلط ہے کیونکہ ہر چیز کے پیچھے خدا کی مرضی ہوتی ہے اور اِس کے لئے ایک سہی وقت ہوتا ہے۔ اگر ہم نے آج اُس سے مانگا ہے یا اگر آج ہم تکلیف میں ہیں تو اِس کا یہ مطلب نہیں کہ معجزاتی طور پر آج ہی ہمارے مسئلے ہل ہو جائیں گے ہو سکتا ہے کہ خدا ہمیں کسی امتحان سے گزارنا چاہتا ہو، ہمیں کچھ سیکھانا چاہتا ہو۔

ہمیں خدا پر شک نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں اُسکی مرضی کو جاننا چاہیے، اُسکی مرضی کو سمجھنا چاہیے اور اُسکی مرضی کے مطابق چلنا چاہیے۔ چاہے وہ آج ہو، چاہے وہ دیر سے ہو لیکن جب بھی ہوگا اُس کی مرضی کے مطابق ہوگا اور ہماری بہتری کے لئے ہوگا کیونکہ ہمارا آسمانی باپ، ہمارا خدا اور ہمارا پیار کرنے والا خدا ہم سے بہت محبت کرتا ہے اور وہ ہمارے لئے کبھی کچھ غلط نہیں چاہے گا۔ وہ صرف ہماری بہتری چاہے گا لیکن سہی وقت پر۔ اِس لئے کبھی اپنے خدا پر شک نہ کیجیے، اپنے اِیمان کو ڈگمگانے نہ دیجیے اور کلامِ مقدس کے مطابق اپنی مشال کو مضبوطی سے تھامے رکھیے۔ خدا آپ کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔ آمین!

ڈیوڈ روتھفس