jcm-logo

نجات کے لئے دُعا

اے آسمانی خُدا، میں یسوع مسیح کے نام میں تیرے حضور آیا ہوں۔ میں تیرے سامنے اِس چیز کو تسلیم کرتا ہوں کہ میں گنہگار ہوں، اور میں اپنے گناہوں کے لئے اور اُس زندگی کے لئے معافی مانگتا ہوں جو میں گزار چکا ہوں؛ مجھے تیری بخشش کی ضرورت ہے۔ اِس لئے آپ سب بھی دُعا کریں اور دُعا کے ذریعے برکت پائیں۔

میں ایمان رکھتا ہوں کہ تیرے اکلوتے بیٹے یسوع مسیح نے اپنا پاک خون صلیب پر بہایا اور میرے گناہوں کی خاطر اپنی جان دی اور اب میں اپنے گناہوں کو چھوڑنا چاہتا ہوں۔

تو نے اپنے پاک کلام (رومیوں 10:9) میں کہا کہ ” اگر تو اپنے منه سے اقرار کرے کہ یسوع خداوند ہے اور تو اپنے دل میں یہ ایمان لائے کہ خدا نے اسے مردوں میں سے زندہ کیا تو نجات پائیگا "۔

میں ابھی اِسی وقت اِس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ یسوع مسیح میری روح کا خُداوند ہے۔ میں اپنے دل سے ایمان رکھتا ہوں کہ تو نے یسوع مسیح کو مردوں میں سے اُٹھایا تھا۔ اِس لمحے میں یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتا ہوں اور اُس کے کلام کے مطابق ابھی اِسی وقت میں اس کے ذریعے نجات پانے میں یقین رکھتا ہوں۔

اے یسوع مسیح میں تیرے لامحدود فضل کے لئے تیرا شکرادا کرتا ہوں کہ جس نے مجھے میرے گناہوں سے بچایا۔ اے یسوع میں تیرا شکرادا کرتا ہوں کہ تیری رہنمائی کبھی زیادہ چھوٹ نہی دیتی بلکہ یہ ہمیشہ توبہ کی رہنمائی کرتی ہے۔ اِس لئے اے خُداوند یسوع مسیح میری زندگی کو بدل دے تاکہ میں اپنے آپ کی بجائے سارا جلال اور احترام تجھے ہی پہنچاؤں۔

اے یسوع میری خاطر جان دینے اور مجھے ہمیشہ کی زندگی دینے کے لئے میں تیرا شکرادا کرتا ہوں۔ آمین!