jcm-logo

والدین کے لئے دعا

والدین کی زِندَگی - والدین کے لئے دعا - والدین کی سلامتی کے لئے دعا - خداوند کا شکرادا کرنا

شکر کرتے ہیں اے آسمانی باپ اس وقت کے لئے جو تو نے ہمیں دیا کہ ہم تیرا نام لینے والے بنیں۔ اے خداوند میں آپ کا دل سے شکرادا کرتا ہوں کہ آپ نے میرے سر پر ماں باپ کا سایہ قائم رکھا ہے۔ اے خداوند تو ان کو لمبی زِندَگی اور صحت یابی دے تاکہ ہم اُن کی خدمت کر سکیں اور اُن کی موجودگی سے ہمیں زِندَگی میں بہتر رہنمائی ملتی رہے اور ہم تیرے نام کو جلال دیتے رہیں۔ اے خداوند مجھے اِس قابل بنا کہ میں اپنے والدین کی ہر ضرورت کو پورا کر سکوں اور ایسا کر کے تیرے کلام کو پورا کر سکوں جو کہتا ہے:

خروج 20 باب 12 آیت: ” تو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا تاکہ تیری عمر اُس ملک میں جو خداوند تیرا خدا تجھے دیتا ہے دراز ہو”۔ آمین!