jcm-logo

اپنے دشمنوں کے لئے دُعا

اے یسوع، امن کے شہزادے،

تو نے ہمیں حُکم دیا کہ ہم اپنے دُشمنوں سے بھی محبت کریں

اور اُن لوگوں کے لئے بھی دُعا کریں جو ہمیں پریشان کرتے ہیں۔

اس لئے ہم اپنے دُشمنوں کے لئے دُعا کرتے ہیں اور اُن لوگوں کے لئے بھی جو ہماری مخالفت کرتے ہیں۔

روح القدس کی مدد کے ساتھ، تمام لوگ اُس انصاف کے لئے ایک ساتھ کام کرنا سیکھیں جو کہ سچا اور کبھی نہ ختم ہونے والا ہے اور امن پیدا کرتا ہے۔

سارا جلال اور اعزاز ہمیشہ سے ہمیشہ تک تیرا ہی ہے۔

آمین!

اپنے دُشمنوں کو معاف کرنا کیوں ضروری ہے؟

معاف نہ کرنا آپ کے اور خُدا کے درمیان ایک رُکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ ہم گنہگار ہیں اور خُدا اپنے فضل سے ہمیں بخشتا ہے اور ہمیں عادل ہو کر دیکھتا ہے۔ اگر خُدا ہمیں ہمارے تمام بُرے کاموں کے لئے معاف کر سکتا ہے تو ہم بھی دوسروں کو معاف کر سکتے ہیں۔

دوسروں کو معاف کرنا آپ کے خود کے لئے بہتر ہوتا ہے۔ اگر آپ دوسروں کو معاف نہیں کریں گے تو آپ اپنے اندر کڑواہٹ پیدا کرلیں گے، دوسروں کے بارے میں بُرا سوچیں گے، گناہ کریں گے اور اِس طرح آپ اپنے دشمنوں کو ایک موقع دیں گے کہ وہ آپ کی زندگی میں آئیں اور بربادی کا باعث بنیں۔

بنیادی طور پر معاف کرنے میں آپ کا اپنا ہی فائدہ ہے، نہ کہ اُس شخص کا کہ جسے آپ معاف کر رہے ہیں۔ جب تک آپ اپنے آپ کو مظلوم محسوس کرتے رہینگے تب تک آپ اپنے اوپر ایک بھاری بوجھ لے کر چلیںگے۔ دوسروں کو معاف کرنا آپ کو اِس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنے اوپر سے یہ بوجھ اُتار دیں اور اِس سے آزادی حاصل کر لیں۔

معاف نہ کرنے سے ہم اپنے معاضی میں پھنسے رہتے ہیں اور یہ آپ کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے، آپ کی زندگی کے کئی سال کڑواہٹ اور ناراضگی میں گزر جاتے ہیں۔ اس لئے کلام مقّدس کے بتائے راستے پر چلتے ہوئے دوسروں کے لئے معافی کا دروازہ کھولئے، اپنی زندگی میں سکون اور خوشی لائیے، اور خدا کے کلام کو بھی پورا کیجئے. آمین!