jcm-logo

نشے کی لعنت میں گرفتار لوگوں کے لئے دُعا

خداوند بُزرگ اور آسمانی خدا، مسیح یسوع کے نام میں ہم تیرے حضور اُن نوجوانوں اور نشے میں گرفتار ہر عمر کے لوگوں کو پیش کرتے ہیں۔ جن کو نشے کی لعنتوں اور بدروحوں نے اپنے چُنگل میں باندھ رکھا ہے۔ اے باپ یہ تیری مرضی نہیں کہ لوگ نشے کی عادتوں اور لعنتوں کے ذریعے اپنی اور اپنے خاندان والوں کی زندگی تباہ کرتے رہیں۔ ہم اُن کے لئے دُعا کرتے ہیں کہ یسوع مسیح کے نام سے ابلیس کے تمام بندھن ٹوٹیں، ہر طرح کی لعنت اور بُری عادت کی وجہ سے نشے میں گرفتار لوگ رہائی پائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور قدرت والے نام میں نشے کی بدروحیں بھاگیں۔ اِس کے ذریعے لوگ رہائی پائیں۔ نوجوان ہر طرح کی نشے کی لعنتوں سے رہائی پائیں۔ تمام گھرانوں میں سلامتی، شانتی اور تسلی ہو۔ یسوع مسیح کے جلالی اور مقدس نام کے وسیلہ سے آمین۔