jcm-logo

اپنی زبان کا سہی استعمال کریں

اپنی زبان کا سہی استعمال کریں - سہی الفاظ کا استعمال کریں - پاک کلام کے مطابق بات کرنا

اِمثال 18 باب 21 آیت: ” موت اور زندگی زبان کے قابو میں ہیں اور جو اُسے دوست رکھتے ہیں اُسکا پھل کھاتے ہیں "۔

ہمیں یہ بات بچپن سے سکھائی جاتی ہے کہ ہم زبان کا سہی استعمال کریں۔ یہ ہمیں اِس لئے سکھایا جاتا تھا کہ ہم اُس نظم و ضبط، عزت، ایمانداری اور اچھے حسن سلوک پر عمل کریں جو ہمیں ہمارے والدین سکھاتے ہیں۔

جس طرح ہمارے والدین ہمیں الفاظ کے سہی استعمال کے بارے میں بتاتے ہیں، اُسی طرح خدا بھی اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو یہ ہی سکھاتا ہے کہ ہمارے الفاظ  کتنی طاقت رکھتے ہیں اور ہمیں اِن کا سہی ستعمال کرنا چاہیے۔ ہم اپنی زبان کے ذریعے موت یا زندگی، جیت یا ہار، طاقت یا کمزاری، بھروسا یا شک کے بارے میں بولتے ہیں لیکن ہمیں یہ سب کرنے سے پہلے اِن باتوں کا پھل کھانے کے لئے بھی تیار رہنا چاہیے۔

آپ کی زندگی میں ایسے وقت بھی آتے ہیں جن میں آپ ایسے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو اور دوسروں  کو بھی دُکھ پہنچتا ہے۔ جب آپ سے ایسے الفاظ استعمال ہوں تو خدا سے رحم کی دعا کریں اور آگے سے اپنے الفاظ پر غور کریں۔ یہ سب زبان کا سہی استعمال کرنے سے شروع ہوتا ہے کیونکہ جو الفاظ ہم بولتے ہیں اُن کا اثر ہمارے حال اور مستقبل پر بھی ہوتا ہے۔ آپ اِس بات پر حیران ہونگے کہ آپ کے الفاظ کیسے آپ کی زندگی پر اثر کرتے ہیں۔

کلام ہمیں زبان کے سہی اور غلط استعمال کے بارے میں بتاتا ہے۔ اِن دونوں حالات میں ہمیں زبان اور الفاظ کی طاقت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔  ہمارے الفاظ ہماری حوصلہ افزائی، ہماری مدد اور ہمیں سکھا بھی سکتے ہیں۔ وہ ہمیں نااُمید، انکار اور برباد بھی کر سکتے ہیں۔ وہ خدغرضی اور نفرت بھی ظاہر کر سکتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم خدا کے کلام کے مطابق بولیں ناکہ اپنے جذبات کی سنتے ہوئے غلط الفاظ کا استعمال کریں۔

چاہے آج آپ کی زندگی میں کچھ بھی ہو رہا ہو، آپ کو صرف اپنے الفاظ کا سہی استعمال کرنا ہے۔ اپنی پریشانیوں اور مشکلات کی وجہ سے زبان کا غلط استعمال مت کریں بلکہ خدا کے کلام پر عمل کریں۔ اِس پر عمل کرنے کے لئے آپ کو نظم و ضبط، ایمان اور بھروسا رکھنا ہے۔ لیکن جب آپ مسلسل سہی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے خدا کا شکرادا کریں گے تو آپ اُن بُرے الفاظ کا استعمال کرنے پر بھی قابو پالیں گے۔ زندگی سے بھرے الفاظ کا استعمال کریں اور اپنی زبان کا سہی استعمال کریں۔

دُعا:

اے خدا مجھے تیری ضرورت ہے کہ تو مجھے مقدس بنا۔ میری مدد کر کہ میں اُن غلط الفاظ کا استعمال نہ کروں جن سے دوسروں کا دل دکھتا ہے جو نااُمیدی اور نفرت ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن میری مدد کر کہ میں اپنے الفاظ کے ذریعے محبت، اُمید، حوصلہ افزائی اور خوشی ظاہر کر سکوں۔ اے خداوند میں سارا جلال تجھے ہی دیتا ہوں اور ہر وقت تیرا شکرادا کرتا ہوں۔ میرے دل کو پاک کر کہ میری زبان بھی پاک رہے۔ میں اِن سب چیزوں کے لئے تیرا شکرادا کرتا ہوں۔ میں تجھ پر بھروسا رکھتا ہوں۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!