jcm-logo

فرمابرداری خدا کی طرف سے ایک انعام ہے

فَرمابرداری خدا کی طرف سے ایک انعام ہے - خداوند کی فَرمابرداری کریں - خدا کے حکم پر عمل

خروج 19 باب 5 آیت: "سو اب اگر تُم میری بات مانو اور میرے عہد پر چلو تو سب قوموں میں سے تم ہی میری خاص مِلکیت ٹھہرو گے کیونکہ ساری زمین میری ہے”۔

بعض اوقات خدا ہمیں ایسے کام کرنے کو کہتا ہے جو ہماری سمجھ میں نہیں آتے۔ نہ ہی یہ ہمارے منصوبوں کے مطابق ہوتے ہیں۔ ہم بعض اوقات یہ کہتے ہیں "اے خدا تو یہ چاہتا ہے کہ میں اپنی زندگی کی شروعات پر چلا جاؤں، لیکن میں چالیس سال کا ہوں۔ اے خدا تو چاہتا ہے کہ میں اُن کو تحفہ دوں؟ لیکن میں نے یہ پیسے اپنے لئے سمبھال کر رکھے تھے۔ یا اے خدا تو چاہتا ہے کہ میں اپنا یہ عہدہ چھوڑ دوں اور اپنا کاروبار کروں؟” لیکن ہم صرف اِسے سوچتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں اور ہم اپنے آپ سے کہتے ہیں کہ "یہ خدا نہیں ہو سکتا”۔ لیکن ہمیں خدا کے حکم پر عمل کرنا چاہیے۔ چاہے آپ کا ارادہ نہ ہو لیکن آپ کو خدا کی فرمابرداری کرنی چاہیے۔ یہ سچا ایمان ہے۔

اگر آپ سب کچھ سمجھ سکتے ہیں، آپ کے پاس وقت اور پیسہ ہے، تو آپ کے پاس سب کچھ ہے اور اس کے لئے آپ کو ایمان کی بھی ضرورت ہے۔ خدا آپ کو ایسا کرنے کو بھی کہے گا جو آپ نے کبھی بھی کیا نہ ہو لیکن آپ کو خدا پر بھروسا رکھنا ہے اور اِسے کرنا ہے۔ آپ کے ہر فَرمابرداری کے عمل پر آپ کے لئے خداوند کی برکات ہیں۔ جب آپ وہ کرتے ہیں جو خدا آپ کو کرنے کو کہتا ہے تو خدا کی برکات آپ کے ساتھ ہوتی ہیں۔

آج کی دعا:

اے باپ آج میں تیری فَرمابرداری کرنے کو چُنتا ہوں۔ میں تمام پریشانیوں کو دور کرتے ہوئے تجھے چُنتا ہوں اور اپنا سب کچھ تجھ پر چھوڑتا ہوں۔ میں تیری مدد کے لئے تیرا شکرادا کرتا ہوں اور زندگی کے اِن انعامات کے لئے سارا جلال تجھے دیتا ہوں۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!