jcm-logo

کیا آپ 10 احکام کو جانتے ہیں؟

خدا نے اِنسان کی بھلائی کے لئے دس آسان لیکن سب سے خاص احکام بھیجے۔ اُس نے گناہ کو دور کیا اور ہمیں اپنے خاص احکام دیے تاکہ ہم اُس میں مقدس ہو جائیں۔ جو احکام اُس نے بھیجے وہ پاک اور اِنسانوں کی اچھائی کے لئے ہیں۔ میڈرڈ میں ہماری ٹیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اِس بات کا پتا لگائیں کہ کتنے لوگ خدا کے اِن احکام سے آگاہ ہیں۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں جو مسیحی خاندانوں میں پیدا تو ہوئے ہیں لیکن اُن کو دس احکام کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا لیکن اُن میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کو اُن میں سے چندہ احکام یاد ہیں۔ آپ اِن کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟ آپ کی بائبل کی تعلیم اور علم کے بارے میں امتحان لینے کا یہ سہی وقت ہے!

یاد رکھیں کہ دس احکام صرف بائبل کا ایک باب نہیں ہیں بلکہ وہ مسیحیوں کی زندگی کی بنیاد ہیں۔ ہم تب تک ایک مقدس اور پاک مسیحی زندگی نہیں گزار سکتے ہیں جب تک ہم اِن دس احکام پر عمل نہیں کرتے۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ آمین

سُونامیتا لیگیا پریکوپ