خوش آمدیدرفیق مسیحویڈیوز

مسلمانوں کو یسوع کے قریب لانے کے لئے مسیحیت کی مثال بنئے

پاکستانی مُسلمان قوم کے لیے ہمیں مِثال بننا ہے، جیسے میں نے کہا کہ یسوع یہ کہتے ہیں کہ “میں تمہیں فتح سے بڑھ کے غلبہ دیتا ہوں”۔ تو ہمارے جو شہری ہمارے ساتھ ہیں جو مُسلمان ہیں، اُن کا حق ہے نجات پانا یعنی یسوع کی نجات حاصل کرنا، کیونکہ یسوع کے بغیر کوئی بھی شیطان کے ہاتھ میں کچھ بھی کر سکتا ہے لیکن جب تم نیک کام کرو گے تو تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر دوسرے لوگ تمہارے خدا کی تمجید کریں گے اور تمہاری طرف کِھینچے چلے آئیں گے۔ وہ یہ کہیں گے کہ جِس سے آپ نے نجات پائی ہے وہ مجھے بھی چاہیے، یسوع کے بارے میں ہمیں بھی بتاؤ، وہ کون ہیں جِنہوں نے آپ کو نجات دی۔ صِرف ایک ہی راستہ ہے روح القُدس کے وسیلہ سے کہ ہم اُن کے لیے نمونہ بنیں اُن کی تبدیلی اور اُن کی نجات کے لیے روزے رکھیں، دعائیں کریں اور خدا جو آسمان کا خدا ہے۔

اُس سے اُن کے لیے رحمت طَلَب کریں تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ یسوع مسیح کی بادشاہی میں داخل ہوں۔ میرا یہ خیال ہے کہ اُن کے لیے اور کوئی راستہ نہیں ہے سواۓ انجیل کے کیونکہ دنیا میں ہمیں مسلمان برادری سے یہی خبر ملتی ہے کہ ہمارے پاس آخری بشارت ہے لیکن جو زندگی کی بشارت ہے، راہ کی بشارت ہے اور جو خدا کی بشارت ہے، انجیل کا مطلب ہی بشارت ہے تو یہ صِرف مسیحی کے پاس ہے۔ آمین!

رفیق مسیح


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

زبور 23 - خداوند میرا چوپان ہے

Next post

مچھلی کے پیٹ میں یوناہ نبی کی دعا

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.