jcm-logo

میری زندگی کا سفر

میں اپنی نئی زندگی جو یسوع کے ساتھ شروع ہوئی اُس کے متعلق چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں کو بتایا جائے کیونکہ یہ زندگی میرے لئے خاص اَلخاص ہے اور میں اِس سے پہلے ایک ٹیکنیکل آدمی تھا اور 1977 سپتمبر میں مَیں لِیبیا گیا اور اُدھر جا کر میں نے بڑی اچھی کمپنیوں میں کام کیا لیکن جب واپس آیا تو 1992 فروری کے مہینے میں خدا نے مجھے رُوح القدس کا بپتسمہ دیا اور اُس کے بعد میری زندگی کا سفر ایک دم بدل گیا اور اِس تبدیلی میں مَیں نے اپنی شخصیت کو اور جو خدا کے فیصلے میرے لیے تھے اُن کو میں نے جانا اور تب مجھے خدا کے خاص منصوبے کے بارے میں پتہ چلا اور مجھے ایک خاص زندگی کا مقصد ملا جِس کے لیے میں بڑی جاںفشانی سے کام کر رہا ہوں میں ایکواڈور گیا اور اُدھر سے پھر جب سپین کے لیے واپس آیا تو سپین میں خدا نے مجھے ایک دم عجیب طرح سے پکڑا اور میں نے دعا اور کلام اور روزے کی زندگی بہت زور و شور سے شروع کی تو اُس کے بعد مجھے جو میری زندگی نے دکھایا تب مجھے سمجھ آیا کہ مَیں مسیح میں خاص ہوں۔

وہاں مجھے خدا کے کاموں کے لیے بلایا گیا دنیا داری کے لیے نہیں، تو جب میں سپین آیا تو ایسے لگا جیسے، میں اکثر ہی کلام سناتے ہوۓ گواہی دیتا ہوں کہ جب میں دنیا میں گیا تو پیسہ میرا انتظار کر رہا تھا لیکن جب میں سپین میں آیا تو خدا میرا انتظار کر رہا تھا تو یہاں پر خدا نے عجیب طرح سے میری زندگی میں ہر روز نئی تبدیلیاں مجھے دکھائیں اور پھر میں میڈرِڈ سے بارسِیلونا چلا گیا۔ اُدھر مجھے پاکستانی مسیحی لوگ ملے اور اُن کے ساتھ مل کر پھر میں نے ایک چَرچ شروع کیا، اُس چَرچ کو بھی چلتے ہوۓ ایک سال سے زیادہ وقت ہو گیا ہے اور کامیاب جا رہا ہے اور میری رہائش بھی اُدھر ہی ہے بارسِیلونا میں اور یہ میری زندگی کا سفر ہے۔

میرے لیے ایک مسیحی ہونا بڑے فخر کی بات ہے کیونکہ یسوع نے یوحنا کی انجیل اُس کے 15 باب میں یہ کہا ہے کہ ” میں نے تمہیں چُنا ہے”۔ تو جب انسان چُنتا ہے تو اُس کی بھی قیمت ہوتی ہے تو جب خدا چُنے تو وہ کیسی بات ہے پھر تو میں اپنے آپ کو خاص اَلخاص سمجھتا ہوں کیونکہ یسوع نے مجھے چُنا ہے۔ تو یسوع میرا سب کچھ ہے، میں یسوع نَاصرِی پر بہت منحصر ہوں اور آج تک اُن کے عجیب کام جو میری زندگی میں ہوۓ ہیں صرف اِسی لیے کہ میرا ایمان اُن پر ہے اور میں اُن پر بھروسا رکھتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ سب کو یسوع کی ضرورت ہے۔

میرا یسوع نَاصرِی میں آنے کا مطلب یہ ہے کہ آسمان پر اور زمین پر ایک ہی شخصیت ہے جو یہ کہتی ہے کہ ” اپنا بوجھ مجھے دے دے "۔ مجھ پر بہت سارے بوجھ تھے جِن کو میں خود لے کر جا رہا تھا تو مجھ سے چلا نہیں جا رہا تھا لیکن یسوع کہتا ہے کہ ” جو بھی تھکا ماندھا ہے اور بوجھ سے دبا ہے وہ مجھے دے دے، میں تمہیں آرام دوں گا "۔ میں یسوع نَاصرِی میں آرام پاتا ہوں۔ یہی یسوع مسیح میرے لیے کر رہا ہے اور اُس سے میں خوش ہوں۔

رفیق مسیح