jcm-logo

آنکھیں ہیں آنسوؤں سے نم

آنکھیں ہیں آنسوؤں سے نم،

دل میں بے چینی، ہر غم،

مصیبتوں میں ہیں ہم،

کر تو مدد اے خُداوند،

تیرے سہارے کے بنا، سانسے نہ لیں پائیں ہم،

پُکاریں تجھے ہر دم،

کر تو مدد اے خُداوند،

آنکھیں ہیں آنسوؤں سے نم،

دل میں بے چینی، ہر غم،

مصیبتوں میں ہیں ہم،

کر تو مدد اے خُداوند،

تیرے سہارے کے بنا، سانسے نہ لیں پائیں ہم،

پُکاریں تجھے ہر دم،

کر تو مدد آے خُداوند،

آنکھیں ہیں آنسوؤں سے نم!

پیارے یسوع ہمیں سزا ملتی ہے تجھ سے محبت کرنے کی، تیری ستائش کرنے کی، تیری راہ پر چلنے کی، تجھے اپنا مسیحا ماننے کی۔ اے خُدا ہمیں قیدی بنا کر عدالتوں کے حوالے کیا جاتا ہے، عبادت خانوں میں کوڑے مارے جاتے ہیں۔ جھوٹے الزام لگا کر حاکموں اور بادشاہوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے کیونکہ ہم تجھے ماننے والے ہیں۔ تیرے نام کی وجہ سے لوگ ہم سے نفرت کرتے ہیں۔ مگر اے خُدا یہ سزا، یہ نفرت، یہ ظلم، یہ توہین، یہ جھوٹے الزام، یہ اذیت تیرے پیار اور تیری قربانیوں کے سامنے کچھ نہیں ہیں۔ اے خُدا ہم برداشت کریں گے، خوش اور شادمان رہیں گے کیونکہ تو نے کہا ہے کہ جو آخر تک برداشت کرے گا وہی نجات پائے گا۔ اِس لئے خدا کی عبادت کرو۔ آمین!

آنکھیں ہیں آنسوؤں سے نم،

دل میں بے چینی، ہر غم،

مُصیبتوں میں ہیں ہم،

کر تو مدد اے خُداوند،

تیرے سہارے کے بنا، سانسے نہ لیں پائیں ہم،

پُکاریں تجھے ہر دم،

کر تو مدد آے خُداوند،

آنکھیں ہیں آنسوؤں سے نم!!!

ڈیوڈ روتھفس