jcm-logo

صبح کے آغاز کی دعا

صبح کے آغاز کی دعا

اَے پیارے خُداوند یسوع مسیح آپ میری مدد کریں تاکہ جہاں کہیں میں جاؤں لوگ یہ محسوس کریں کہ آپ میرے ساتھ ہیں۔ اَے خُداوند آپ کا رُوح اور آپ کی زندگی میری زندگی میں اِس طرح شامل ہو کہ میری زندگی آپ کی زندگی کا عکس ہو۔ اَے پیارے یسوع مسیح آپ میری روشنی ہو اور عطا کریں کہ ہر شخص جس سے میں آج ملوں وہ محسوس کرے کہ آپ ہی وہ روشنی ہیں جس سے میری ذات منور ہے۔

آپ میرے ساتھ ہوں تاکہ آپ کا نور مُجھ میں چمکے اور آپ میرے ذریعے دوسروں کے لئے روشنی کا سرچشما بنیں۔ میری زندگی دوسروں کے لئے خوشی اور مسرت کا باعث ہو۔ یہ میری آج کی قربانی ہوگی۔ آج میں آپ کی گواہی نہ صرف باتوں سے بلکہ اپنے قردار سے دوسروں کے سامنے پیش کروں اور آپ کی مُحبت سے لبریز دِل کے ساتھ دوسروں کو آپ کے قریب لا سکوں۔ آمین

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!