jcm-logo

والدین کو اپنے بچوں کو خدا کے کلام کے بارے میں کیا سیکھانا چاہیے

وَالِدین کو اپنے بچوں کو خدا کے کلام کے بارے میں کیا سیکھانا چاہیے - بائبل کی تعلیم بچوں کو دیں

2 پطرس 1 باب 12 آیت: ” اِس لئے مَیں تُمہیں یہ باتیں یاد دِلانے کو ہمیشہ مُستعِد رہُوں گا اگرچہ تُم اُن سے واقِف اور اُس حق بات پر قائِم ہو جاؤ جو تُمہیں حاصِل ہے "۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اپنے وقت کو یاد رکھیں۔ ہم اُنہیں خدا کی برکات کے ساتھ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے چلیں اُن باتوں پر غور کریں جو وَالِدین کو اپنے بچوں کو سکھانی چاہیے۔

میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے تمہیں بنایا

ہمارے بچے ایسی دُنیا میں بڑے ہو رہے ہیں جو خدا کو اپنے خالق کے طور پر قبول نہیں کرتی۔ تو یہ وَالِدین اور وَالِدین کے وَالِدین کا فرض ہے کہ وہ اُنہیں اِس بات کی تعلیم دیں کہ خدا نے کیسے اُنہیں اُن کی ماں کے پیٹ میں تخلیق کیا۔

خدا آپ سے محبت کرتا ہے

بچے محبت کے بارے میں تب سیکھتے ہیں جب اُن کے ساتھ محبت بھرا سلوک کیا جائے جیسے یہ کہنا کہ ” میں تم سے پیار کرتا یا کرتی ہوں ” لیکن محبت ظاہر کیے بغیر یہ الفاظ کہنا بچوں کے لئے اِن الفاظ کو بے معنی بناتا ہے۔ اِسی طرح خدا جو مکمل محبت کرنے والا باپ ہے، اُس نے ہمارے لئے اپنے اکلوتے بیٹے کو بھیجا تاکہ وہ ہمارے گناہوں کی خاطر قربانی دے۔ ہمیں اپنے بچوں کو یہ یاد کروانے کی ضرورت ہے کہ خدا کیسے ہمیں مسیح میں ایک نئی زندگی پیش کرتا ہے کہ کوئی بھی اپنے گناہوں سے توبہ کر کے یسوع کی پیروی کرے۔ اُن کو خدا کی محبت ظاہر کرنے کا یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔

بائبل ہمیں اِن سب کے بارے میں سکھاتی ہے۔ اِس کے لئے بائبل کی یہ آیات آپ کی مدد کریں گی، جن کے ذریعے آپ اپنے بچوں کو تعلیم دے سکتے ہیں۔

1 یوحنا 3 باب 1 آیت: ” دیکھو باپ نے ہم سے کَیسی محبت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کہلائے اور ہم ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لِئے نہیں جانتی کہ اُس نے اُسے بھی نہیں جانا "۔

یوحنا 3 باب 16 آیت: ” کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی محبت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بَیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے "۔

رومیوں 5 باب 8 آیت: ” لیکِن خُدا اپنی محبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہِر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطِر مُئوا "۔

اِس طرح آپ اُن کو ایک اچھے ماحول میں بڑے ہونے کا موقع دیںگے جس کے ذریعے وہ دُنیاوی بُری باتوں سے بھی دور رہیں گے۔ لیکن اِس کے لئے آپ کو خدا سے دعا کرنی ہوگی کہ وہ اِنہیں اپنے کاموں کے لئے استعمال کرے۔ اِس کے ذریعے آپ کے بچے زندگی کا ایک اچھا مقصد اور اُمید پا سکتے ہیں۔ آمین!