jcm-logo

تنہائی کا اختتام

ایسعیاہ 41 باب 10 آیت: ” تُو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراسان نہ ہو کیونکہ میں تیرا خُدا ہوں میں تجھے زور بخشوں گا۔ میں یقیناً تیری مدد کروں گا اور میں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تجھے سنبھالوں گا ". خُدا ہر طرف موجود ہے۔ یہ اُس کی اہم خوبیوں میں سے ہے کہ وہ ابدی خُدا ہے جو ہر وقت اور ہر جگہ پر موجود رہتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ خُدا آپ کے خدشات کو فتح کرے گا اور آپ کی تنہائی میں آپ کو تسلّی دے گا۔ اُس نے یہ وعدہ کیا ہے ” دیکھو، میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں”. ایسے وعدوں کے ہوتے ہوئے، ہم اکثر کیوں اپنی زندگی کو قصوروار ٹھہراتے ہیں کہ جیسے ہم اکیلے ہیں۔ یقیناً ایسے وقت بھی آتے ہیں جب ہم مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور اکیلا محسوس کرتے ہیں۔

جب دوست چھوڑ جاتے ہیں اور آپ اپنے بھائی یا بہن سے مدد بھی نہیں لے سکتے۔ لیکن دنیاوی ساتھی کی عدم موجودگی ہونے پر بھی مدد یا اُمید آپ کو اکیلا نہیں چھوڑتے۔ یہاں تک کہ اگر آپ موت کے سائے کی وادی سے بھی گزر جائیں تو خُدا آپ کے ساتھ ہے کہ آپ کی حفاظت کرے، آپ کو طاقت دے اور وہ آپ کے ذریعے اپنے اچھے مقاصد پورے کرے۔ آپ واقعی میں کبھی اکیلے نہیں ہیں۔ خود سے بنائی ہوئی تنہائی کا بوجھ مت اُٹھائیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ خوف زدہ رہیں گے اور آپ اپنی ہی تکلیفوں کے بوجھ تلے دب جائیں گے۔ مسیح میں میرے بہنوں اور بھائیوں، ہمیں چاہیے کہ ہم خُدا کی موجودگی کی حقیقت میں نہ ڈریں اور سکون سے رہیں۔

جب ہم اُس کی روحانیت کو قبول کرتے ہیں تو وہ ہمیں اکیلا نہیں چھوڑتا اور ہم مشکل گھڑی میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کریں گے۔ مشکل وقت اور حالات ضرور آئیں گے لیکن خُدا ہمیں طاقت دے گا کہ ہم اُن کا سامنا کریں اور اُس کے فضل سے اُن کو پار کر جائیں۔ جب خُدا اپنے لوگوں کے ساتھ ہے تو مسیحی ہوتے ہوئے آپ تسلّی سے اِس بات پر سکون کر سکتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہے۔

ہمیں مسیحی ہوتے ہوئے نہیں ڈرنا چاہیے کیونکہ اُس کے وعدے سچے ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہے اور اگر خُدا ہماری حفاظت کے لئے ہمارے ساتھ ہے اور ہمارے پاس ثابت قدمی کا وعدہ ہے تو کون ہے جو ہمارے سامنے کھڑا ہو سکتا ہے؟ خدا باپ کی موجودگی آپ کو اُن سب چیزوں کے درمیان میں سکون اور اُمید دے گی جو عورتوں اور مردوں کے دلوں میں خوف کے بائث ہیں۔ ہمیں خُدا پر اور اُس کے وعدوں پر بھروسا کرنا چاہیے اور اپنے بوجھ کو اُس پر چھوڑ دیں اور وہ ہمیں ذہنی سکون دے گا اور ہمیں روحانی اور جذباتی طور پر طاقت دے گا۔

 خُدا ہماری مدد کرے اور ہماری رہنمائی کرے کہ ہم اُس کے راستے اور اُس کے وعدوں پر چلیں۔ آمین!