jcm-logo

مسیحی بپتسمہ کی کیا اہمیت ہے؟

مسیحی بَپتسمہ کی کیا اہمیت ہے؟ - مسیح میں پاک ہونا گناہوں سے دوری - ایک پاک زندگی

مسیحی بپتسمہ مسیح کے تین اہم حکموں میں سے ایک ہے۔

مسیح نے کہا متی 28 باب 19 سے 20 آیت: ” پس تُم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔ اور اُن کو یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تُم کو حُکم دیا اور دیکھو میں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں "۔

یہ حکم ظاہر کرتے ہیں کہ گرجاگھر مسیح کی تعلیم دینے کا ذمہ دار ہے، شاگرد بناؤ اور بَپتسمہ دو۔ یہ دُنیا کے اِختتام تک جاری رہنا چاہیے۔

بَپتسمہ باپ، بیٹے اور روح القدس کے نام میں دینا چاہیے جو کہ سہی مسیحی بَپتسمہ ہے اور یہ تب مکمل ہوتا ہے جب بَپتسمہ حاصل کرنے والا شخص اِسے دل سے قبول کرے۔

1 کُرنتھیوں 12 باب 13 آیت: ” کیونکہ ہم سب نے خواہ یہُودی ہو خواہ یُونانی۔ خُواہ غُلام خواہ آزاد۔ ایک ہی رُوح کے وسیلہ سے ایک بدن کے ہونے کے لئے بَپتسمہ لیا اور ہم سب کو ایک ہی رُوح پِلایا گیا "۔

مسیحی بَپتسمہ کا مطلب ہے کہ ایک شخص اپنے ایمان کا اقرار لوگوں کے سامنے کرتا ہے۔ پانی کے بَپتسمہ میں ایک شخص کہتا ہے کہ ” میں مسیح میں ایمان رکھتا ہوں۔ یسوع نے میری رُوح کو گناہ سے پاک کیا ہے اور میں نے مسیح میں نئی زندگی پائی ہے "۔

مسیحی بپتِسمہ میں مسیح کی موت اور جی اُٹھنے کا ذکر کیا جاتا ہے۔ اُسی دوران اِس میں ہم گناہ سے نجات اور مسیح میں نئی زندگی پاتے ہیں۔ وہ شخص اپنے گناہوں کا اقرار مسیح کے سامنے کرتا ہے۔ اور وہ شخص گناہ میں مرتا ہے اور مسیح میں نئی زندگی پاتا ہے۔ وہ نجات والی زندگی پاتا ہے۔

رومیوں 6 باب 4 آیت: ” پَس موت میں شامل ہونے کے بپتسمہ کے وسیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہُوئے تاکہ جس طرح مسیح باپ کے جلال کے وسیلہ سے مردوں میں سے جلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زندگی میں چلیں "۔ آمین!