بلاگخوش آمدید

مسح ہونے کا کیا مطلب ہے؟

یونانی زبان میں نئے عہد نامے میں ” مسَح ” کو کَریوو کہا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ” تیل سے مالش کرنا “۔ اور ” اَلیفوو ” جس کا مطلب ہے ” مسح کرنا “۔ شروعات میں لوگوں کو تیل سے مسح کیا جاتا تھا تاکہ اُن کو خدا کی طرف سے برکتیں ملیں۔ اِس لئے آج بھی لوگوں کو تیل سے مسَح کرنے میں کوئی بُرائی نہیں ہے۔ ہمیں صرف اِس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ تیل سے مسَح کرنا بائبل کے مطابق ہو۔ مسَح کو کسی جادو کی طرح نہیں سمجھنا چاہیے۔ صرف تیل میں کسی بھی قسم کی روحانی طاقت نہیں ہے۔ یہ صرف خدا ہے جو ایک شخص کو کسی خاص وجہ سے مسح کرتا ہے۔ مسح میں تیل کا استعمال خدا کی برکت کو ظاہر کرتا ہے۔

مسَح ہونے کا دوسرا مطلب ہے ” خدا کی طرف سے چُنا ہوا شخص “۔

لوقا 4 باب 18 آیت: ” خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔ اِس لئے کہ اُس نے مُجھے غریبوں کو خُوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خَبر سُناؤں۔ کُچلے ہُوؤں کو آزاد کرؤں “۔

لوقا 14 باب 16 آیت: ” اور میں باپ سے درخواست کُروں گا تو وہ تُمہیں دُوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تُمہارے ساتھ رہے “۔

اِس آیت میں یہ کہا گیا ہے کہ جب یسوع مسیح نے زمین کو چھوڑا، تو اُنہوں نے ہمیں روح القدس کا تحفہ دیا۔ اب تمام مسیحیوں کو مسح کیا جاتا ہے تاکہ وہ خدا کی بادشاہی میں داخل ہو سکیں۔

2 کُرنتھیوں 1 باب 21 آیت: ” اور جو ہم کو تُمہارے ساتھ مسیح میں قائِم کرتا ہے اور جِس نے ہم کو مسح کیا وہ خُدا ہے “۔


Previous post

مقدس بائبل کے مطلق حیرت انگیز حقائق

Next post

کلام مقدس ہمیں بیویوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے؟

No Comment

Leave a reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.