jcm-logo

خُدا کی رہنمائی

خُدا کی رہنمائی - خداوند کے فضل کے ساتھ زندگی گزارنا - خداوند کے کلام پر عمل کرنا

زبور 25 آیت 5: "مجھے اپنی سچائی پر چلا اور تعلیم دے ۔ کیونکہ تو میرا نجات دینے والا خُدا ہے۔ مَیں دِن بھر تیرا ہی منتظر رہتا ہوں”۔

یہ آیت ہمیں ہماری روزمرہ کی زندگی میں خُدا کی رہنمائی کی ضرورت کی مسلسل یاد دہانی کروانے کے لئے بہت مفید ہے۔ داؤد بادشاہ کی مثال ہمیں یہ دکھاتی ہے کہ جب وہ زندگی کی مشکلات کا سامنا کرتے تھے تو کیسے اُنہیں خُدا کی رہنمائی کی ضرورت پڑتی تھی۔ وہ خُدا سے التجا کرتے تھے کہ خُدا اُن کی قیادت کرے اور سارا دِن اُن کی رہنمائی کرے۔ داؤد خُدا باپ کی جانب دیکھتے کہ خُدا اُنہیں راستہ دکھائے اور اُن کے دِل کی خواہش ہوتی کہ وہ سارا دِن مضبوط ایمان میں گزاریں۔ اور خُدا نے ہمیشہ داؤد کی رہنمائی کی اور اُن کی درخواست کا بھی جواب دیا۔

اِسی طرح مسیح میں میری بہنوں اور بھائیوں، یہ ہمارے بھی دِل کی خواہش ہونی چاہیے۔ ہمیں مسیحی ہوتے ہوئے ہمارے خُدا، ہمارے نجات دہندہ سے ہمیں درخواست کرنی چاہیے کہ جب ہم اپنا دِن شروع کریں تو وہ ہماری مدد کرے اور ہماری رہنمائی بھی کرے۔ خُدا پر مکمل ایمان رکھنا اور صبح سویرے اور دِن کے آخر میں رات کے وقت مسیح کو اپنے خیالات میں لانا، آپ کو زندگی کی روزمرہ کی مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد کرے گا اور ہماری روزمرہ کی زندگی کی رکاوٹوں کا سامنا کرنے میں خُدا ہماری رہنمائی کرے گا۔ پریشانیاں خُدا سے ہماری توجہ ہٹا سکتیں ہیں لیکن ہمیں خود کو دُعا کی طرف متوجہ کرنا چاہیے اور دُعا کرنی چاہیے کہ؛ ”اے خُداوند، اِس وقت سے اور اِس دِن سے میری مدد اور رہنمائی کر”۔

اور آپ دیکھیں گے کہ جب ہم خُدا کے ہاتھ پر اپنی درخواست رکھتے ہیں اور اُس پر ایمان رکھتے ہیں، وہ کبھی ہمیں ہارنے نہیں دیتا اور وہ ہماری رہنمائی کرے گا اور دِن رات ہماری مدد کرے گا۔ اور یہی سب ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں کرنا چاہیے۔ خُدا ہم سب کو برکت دے اور وہ ہماری مدد کرے کہ ہم اُس کے کلام کی پیروی کریں۔ آمین!