jcm-logo

ہماری زندگی میں خدا کی موجودگی

یسوع مسیح کے پاک نام میں برکت ہو!

ِیسوع مسیح ناصری آپ کے ساتھ ہے اور آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کے گھرانے میں نیا کام کرنا چاہتا ہے اور آپ کی زِندگیِ کے وسیلے سے کسی کی زِندگیِ میں برکت دینا چاہتا ہے۔ خدا آپ کو چن کے کسی اور کو برکت دینا چاہتا ہے خدا آپ کو برکت اِس لئے نہیں دیتا کہ برکت صرف آپ ہی کے پاس رہے بلکہ آپ کو برکت کا بائث بنانا چاہتا ہے تاکہ اوروں کو بھی برکت ملے۔ ایلیاہ کے پاس برکت اِس لئے نہیں تھی کے صرف ایلیاہ کے پاس برکت ہو ایلیاہ کے پاس برکت اِس لئے تھی کہ الیشع پر برکت جائے اور الیشع پر جب برکت جائے تو دوگنی جائے۔ میں آپ لوگوں کے لئے بائبل کی آیت پڑھنا چاہوں گا:

1 سلاطِین 19 باب 19 آیت: ” سو وہاں سے روانہ ہوا اور سافط کا بیٹا الیشع سے ملا جو بارہ جوڑی بیل اپنے آگے لیے ہوئے رہا تھا اور وہ خود بارھویں کے ساتھ تھا اور ایلیاہ اُس کے برابر سے گزرا اور اپنی چادر اُس پر ڈال دی”۔

اِس کا کیا مطلب ہے؟ خدا جب آپ کی سوچ کو برکت دیتا ہے تو اُس سوچ کے وسیلے سے آپ برکت پاتے ہیں، زِندگیِ پاتے ہیں، شفاء پاتے ہیں، موجزے پاتے ہیں، ابدی زِندگیِ پاتے ہیں اور ایلیاہ نے کیا کِیا؟ ایلیاہ نے اپنی چادر اُتار کر اُس کے اُپر ڈال دی۔ آپ مہربانی فرما کے یہ چیز ذہن میں رکھئے گا۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنہوں نے خدا کی خدمت کی وہ غریب لوگ تھے۔ الیشع ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور ایک امیر شخص تھا جس کے پاس بارہ جوڑیاں بیل کی تھیں یعنی چوبیس بیل تھے اور وہ خود بارھویں پر تھا اور گیارہ تو اُس کے نوکر بیلوں پر تھے اور اُس کی کتنی ایکڑہ زمین ہو گی یا کتنے قلعے اُس کی زمین ہو گی، لیکن اُس نے خدا کے لئے سب کچھ چھوڑ دیا۔

ابلیس کی بہت سی لعنتیں ہیں جو آپ کو مارنا چاہتیں ہیں جو آپ کی زِندگیِ میں موت کو قائم کرتیں ہیں مگر جس کا رکھوالہ زندہ خدا ہے وہ مر نہیں سکتا۔ ایلیاہ کو لوگ مارنا چاہتے اور بربادہ کرنا چاہتے تھے مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ ایلیاہ کے پاس جو برکت ہے وہ اِس دنیا میں رہنے کو ہے۔ نبیوں کی برکت آج بھی اِس دنیا میں ہے۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نبیوں کی برکت اِس دنیا سے چلی گئی ہے، نبی اب اِس دنیا میں نہیں بستے، نبی جیسا رتبہ اب یہاں پر نہیں رہا مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ ایلیاہ خود تو زندہ چلا گیا مگر اپنی برکت اِس زمین پر الیشع کو دے گیا اور جب الیشع اِس دنیا سے گیا تو وہ برکت یہاں زمین پر چھوڑ گیا کیونکہ فردوس میں اِس برکت کی ضرورت نہیں ہے۔

فردوس میں اِس مسح کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خدا ہی وہاں پر مسح ہے۔ خدا خود ہی سب کچھ ہے۔ جب الیشع اِس دنیا کو چھوڑ کے گیا اور جس جگہ پے الیشع کی لاش پڑی تھی، جب وہاں پر ایک فوجی مردہ حالت میں گرا تو اُس کی ہڈیوں پر جب وہ لگا تو وہ مردہ زندہ ہو گیا مگر آج وقت نہ ایلیاہ کا ہے نہ الیشع کا ہے آج باپ، بیٹے اور روح القدس کا وقت ہے۔ آج وہ وقت ہے جو یویل کی معارفت لکھا گیا تھا کہ آخری زمانہ ایسا ہو گا کہ تمہارے بیٹے اور بیٹیاں نبوت کریں گے تو میں یہ بات یسوع مسیح کے پاک نام میں واضح کرتا ہوں۔ اب وہ وقت ہے جہاں پر آپ کے اور میرے بیٹے اور بیٹیاں نبوت کریں گے اور خدا کے لئے نئے سورما کھڑے ہو نگے اور جتنے راز اِس دنیا میں کھلنے والے رہ گئے ہیں خدا اُن کے وسیلے کھولے گا مگر جب وہ فرمابردار ہو نگے۔

الیشع نے دو گنا موجزے اِسی طرح نہیں کئے کے بڑے آرام سے اُس نے چادر آگے کی اور ہو گئے؟ نہیں! الیشع نے اپنا سب کچھ چھوڑ دیا تھا۔ جب تک آپ یسوع کے لئے اپنا سب کچھ نہیں چھوڑیں گے، تب تک آپ پورے طور پر برکت نہیں پا سکتے مگر جب آپ اِس دنیا میں یسوع کے لئے سب کچھ چھوڑ دیں گے، تو بائبل میں لکھا ہے کہ آپ اوپر ہی نہیں اجر پائیں گے آپ زمین پر بھی اجر پائیں گے اور الیشع نے صرف اوپر ہی نہیں اجر پایا اِس زمین پر بھی پایا۔ اُس نے ایلیاہ سے ذیادہ موجزے کئے۔ الیشع نے بتس موجزے کئے کیونکہ ایلیاہ نے سولہ موجزے کئے تھے۔

ایلیاہ نے ایک مردہ زندہ کیا تھا اور الیشع نے دو مردے زندہ کئے تھے مگر آج اُس سے زیادہ برکت میرے اور آپ کے پاس ہے کیونکہ اُن کے اوپر خدا کا روح آتا تھا، جو میرے اور آپ کے اندر بستہ ہے۔ اُس خدا کو اپنے اندر ظاہر ہونے دو، مہربانی فرما کے خدا کو اپنے اندر آنے سے نہ روکیں۔ ہم لوگ کافی دفا خدا کو اپنی مرضی سے روک لیتے ہیں مگر اگر ہم اپنی زندگیوں میں اُس کو آنے دیں اور اُس کو ظاہر ہونے دیں تو موجزے آپ کی اور میری زندگی کے وسیلے سے ہونگے۔ جب میں اور آپ بولیں گے تو لوگ زندگی پائیں گے، شفاء پائیں گے، نجات پائیں گے۔ خدا کے پاس آپ کے لئے نجات ہے یسوع مسیح کو قبول کریں تو آپ اور آپ کے خاندان نجات پائیں گے۔ خدا کی برکت آپ کے ساتھ ہو۔ خداوند آپ سب کے ساتھ ہو۔ آمین!

پاسٹر داؤد پرویز