jcm-logo

مقدس بائبل کے مطلق حیرت انگیز حقائق

مقدس بائبل کے مطلق حیرت انگیز حقائق - بائبل کی تعلیم - غور کرنے والی باتیں

مقدس بائبل کا لکھا جانا:

بائبل 1600 سال پہلے چالیس لوگوں کے ذریعے لکھی گئی۔ یہ 1500 بی سی سے 100 اے ڈی کے درمیان لکھی گئی۔

زبانیں جن میں بائبل لکھی گئی:

شروعات میں بائبل تین زبانوں میں لکھی گئی: عبرانی، ابرانیہ اور کوین یونانی۔

بائبل کی تقسیم:

مقدس بائبل 1 کتاب ہے لیکن اِس میں 73 چھوٹی کتابیں ہیں۔ پرانے عہد نامے کی کتابیں مسیح کے پیدا ہونے سے پہلے لکھیں گئیں اور نئے عہد نامے میں مسیح کی زندگی اور اُن کے بعد کی زندگی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

بائبل کے سب سے چھوٹے اور لمبے حصے:

بائبل کا سب سے لمبا باب زبور 119 ہے، جس میں 176 آیات ہیں اور سب سے چھوٹا باب زبور 117 ہے جس میں صرف 2 آیات ہیں۔

بائبل کی سب سے لمبی کتاب زبور ہے جس میں 150 باب ہیں، یہ 43,743 الفاظ پر مشتمل ہے۔ بائبل کی سب سے چھوٹی کتاب یوحنا ہے۔ جس میں صرف 1 باب اور 299 الفاظ ہیں۔ 

بائبل کی سب سے لمبی آیت آستر 8 باب 9 آیت ہے، جو 90 الفاظ پر مشتمل ہے۔

بائبل کی سب سے چھوٹی آیت یوحنا 11 باب 35 آیت، جو صرف 2 الفاظ پر مشتمل ہے۔

بائبل خدا کا کلام ہے:

ایسی بہت سی کتابیں ہیں جو بہت سے مذہبوں کی طرف سے لکھیں گئیں۔ لیکن بائبل ہی وہ واحد کتاب ہے جس میں خدا کا سچا کلام ہے۔ جو بائبل پر ایمان رکھتے ہیں وہ اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ خدا نے اپنے کلام کے ذریعے اپنے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ خدا کا اصل کلام لکھیں۔ بائبل میں 3,000 مرتبہ یہ کہا گیا ہے کہ ” خدا فرماتا ہے "۔

بائبل: دُنیا کی سب سے زیادہ پڑھے جانے اور فروخت ہونے والی کتاب ہے:

ہر روز ہزاروں بائبلیں انٹرنیشل بائبل سوسائٹی میں بھیجیں اور فروخت کی جاتیں ہیں۔ تاریخی طور پر کہا جاتا ہے کہ بائبل تاریخ کی سب سے زیادہ فروخت کی جانے والی کتاب ہے۔

بائبل کا تقریباً 1200 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

مقدس بائبل کسی قسم کا تضاد ظاہر نہیں کرتی:

مقدس بائبل میں کسی بھی قسم کا تضاد نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں نے اِس میں سے غلطی نکالنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ناکام رہے۔ یہ بہت حیرت انگیز بات ہے کہ بائبل ایک لمبے عرصے میں لکھی گئی۔

مقدس بائبل میں پیشن گوئیاں:

جب سے بائبل لکھی گئی تب سے لے کر آج تک بائبل کی 32,00 آیات میں سے پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں اور ابھی 31,00 آیات باقی ہیں جن کی پیشن گوئیاں ابھی پوری ہونی ہیں۔