خوش آمدیدویڈیوزڈیوڈ روتھفس

کرو اس پر یقین: اردو مسیحی گیت

کرو اُس پے یقین، ایمان رکھو،

وہ ہے زندہ خُدا، یَسوع نام جپو،

ایمان سے مانگو، وہ تمہاری سُنے گا،

چلو اُس کی ڈگر پے، سہی رستہ ملے گا،

کرو اُس پے یقین، ایمان رکھو،

وہ ہے زندہ خُدا، یسوع نام جپو،

یَسوع مسیح نے کہا کہ دُنیا کا نور میں ہوں۔ جو میری پیروی کریگا وہ اندھیرے میں نہ چلے گا، بلکہ زندگی کا نور پائے گا۔ میں ہی راہ، حق اور زندگی ہوں۔ کوئی میرے وسیلے کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا ہے۔ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے وہ مجھ پر نہیں بلکہ اُس پر ایمان لاتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اور جو مجھے دیکھتا ہے وہ اُسے دیکھتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔ میں نور ہو کر اِس دُنیا میں آیا ہوں تاکہ جو کوئی مجھ پر ایمان لائے وہ اندھیرے میں نہ رہے۔

وہ خُدا کا ہے بیٹا، تمہیں پیار کرے گا،

اُس کی چھاؤں میں آؤ، وہ حفاظت کرے گا،

کرو اُس پے یقین، ایمان رکھو،

وہ ہے زندہ خُدا، یسوع نام جپو،

یَسوع مسیح نے کہا کہ جو کچھ دُعا میں ایمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تم کو ملے گا۔ مانگو تم کو دیا جائے گا، ڈھونڈو تو پاؤ گے، دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تمہارے لئے کھولا جائے گا، کیونکہ جو کوئی مانگتا ہے اُسے ملتا ہے اور جو ڈھونڈتا ہے وہ پاتا ہے اور جو کھٹکھٹاتا ہے اُس کے لئے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

دور کردو گناہ کو، یَسوع وعدہ کرے گا،

آسمانوں کی دُنیا، میں تمہیں وہ ملے گا،

کرو اُس پے یقین، ایمان رکھو،

وہ ہے زندہ خُدا، یسوع نام جپو،

ایمان سے مانگو، وہ تمہاری سُنے گا،

چلو اُس کی ڈگر پے، سہی رستہ ملے گا،

کرو اُس پے یقین، ایمان رکھو،

وہ ہے زندہ خُدا، یسوع نام جپو!

ڈیوڈ روتھفس


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

یسوع مسیح : ابن آدم - اردو فلم ٹریلر

Next post

زبور 23 - خداوند میرا چوپان ہے