jcm-logo

خیرات کرتے وقت اپنے آگے نرسنگا نہ بجائیں

مسیح میں تمام بہنوں اور بھائیوں کو میری طرف سے سلام قبول ہو۔ آج ہم خُدا کے پاک کلام میں سے پڑھیں گے:

متّی 6 باب 4-2 آیت: ” پَس جب تو خیرات کرے تو اپنے آگے نرسنگا نہ بجوا جیسا ریاکار عبادت خانوں اور کوچوں میں کرتے ہیں تاکہ لوگ اُن کی بڑائی کریں۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ وہ اپنا اجر پا چکے۔ بلکہ جب تو خیرات کرے تو جو تیرا داہنا ہاتھ کرتا ہے اُسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے۔ تاکہ تیری خیرات پوشیدہ رہے۔ اِس صورت میں تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے تجھے بدلہ دے گا "۔

خُدا کے پاک کلام کے پڑھے اور سُنے جانے پر خُدا کی خاص تمجید ہو، آمین۔ میرے بہنوں اور بھائیوں اِس کلام میں خُدا نے خاص طور پر لوگوں کو اِس بات سے آگاہ کیا ہے کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں یا ہم خُدا کے راستے میں جو کچھ بھی دیتے ہیں اُس کے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم جو کچھ بھی خُدا کی راہ میں کریں اُسے اپنے دِل اور دماغ میں نہ رکھیں اور دوسروں کو نہ بتائیں بلکہ پوشیدگی میں خُدا کی خدمت کریں۔ کیونکہ یہ ہمارا اور ہمارے خُدا کا معاملہ ہے۔ اِس کا اجر ہمیں ہمارا خُدا دے گا جو آسمان پر ہے۔ آمین

ریٹا کنول