خوش آمدیدریٹا کنولویڈیوز

کل کی فکر نہ کریں

مسیح میں تمام بہنوں اور بھائیوں کو میری طرف سے سلام قبول ہو۔ آج ہم خُدا کے پاک کلام میں سے پڑھیں گے:

متّی 6 باب 34 آیت: ” پَس کل کے لئے فکر نہ کرو کیونکہ کل کا دِن اپنے لئے آپ فکر کر لے گا۔ آج کے لئے آج ہی کا دُکھ کافی ہے “۔

 میرے پیارے بہنوں اور بھائیوں اِس آیت میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ آج کل ہم آپس میں اختلاف رکھتے ہیں اور ہم صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہم اپنا مستقبل بنانے کے لئے اِتنے مصروف رہتے ہیں کہ ہم مسیح کے بارے میں بھی نہیں سوچتے اور ہم اپنا وقت مسیح کو بھی نہیں دیتے بلکہ ہم اپنے مستقبل کے لئے اپنا سارا وقت وقف کر دیتے ہیں۔ جبکہ خُدا نے یہ کہا ہے کہ اپنے کل کے لئے نہ سوچو کیونکہ کل کی فکر خُدا کرتا ہے۔ خدا پر ایمان رکھیں اور اپنے آج کے بارے میں سوچیں اور اپنے قیمتی وقت میں سے خدا کو بھی وقت دیں۔ خدا کی عبادت کریں، اُس کا شکرادا کریں اور اُس سے رحم کی دعا کریں۔ خدا کے سوا کوئی بھی آپ کے کام نہیں پورے کر سکتا۔ خدا آپ سب کو برکت دے اور آپ کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آمین!

ریٹا کنول


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

ہم مسیح کی کھوئیں ہوئی بھیڑیں ہیں

Next post

عبادت کے ذریعے برکت

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.