jcm-logo

ظلم کی وجہ سے میرا ایمان کبھی کمزور نہیں پڑا

ظلم کی وجہ سے میرا ایمان کبھی کمزور نہیں پڑا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یسوع مسیح ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ میں نے کبھی بھی خدا کی راہ کو نہیں چھوڑا۔ اپنے خاندانی مسائل کی وجہ سے یسوع پر میرا جو ایمان ہے یہ کبھی نہیں ڈَگمگایا، ہم اور زیادہ مضبوط ہوتے ہیں، میں اور زیادہ برکت پاتا ہوں، خاص کر کے اپنے بچوں کو میں یہی سکھاتا ہوں کہ مسائل اور مُصِیبت مسیحی ہوتے ہوۓ ہم پر بہت رہیں گیں لیکن یسوع جو پورا جلال ہے اُسے وقت ملتا ہے جب ہم مسائل اور مُصِیبت کا سامنا کرتے ہیں۔ میں مسیحی ہونے پر فخر کرتا ہوں کیونکہ کبھی بھی ایسی نوبت نہیں آئی کہ ہم یسوع مسیح کا اِنکار کریں تو اِس کے لیے میں نے اپنے خاندان کو اور بچوں کو بھی یہی سکھایا ہے کہ ہم ایمان سے اپنی جانوں کو اور اپنی زندگیوں کو محفوظ رکھیں گے اور یسوع مسیح پر ایمان رکھیں کیونکہ اُن کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں، یسوع نے خود کہہ دیا ہے کہ: ” مُجھ سے جُدا ہو کر تم کچھ بھی نہیں کر سکتے”۔ اِس لئے آپ بھی مسیح کی راہ پر چلتے رہیں۔ آپ اُن مشکلات سے نہ گھبرائیں جو آپ کو مسیح کی راہ پر عمل کرنے سے روکتی ہیں۔

رفیق مسیح