jcm-logo

روح القّدس سے دعا

اے روح القّدس، آ میرے دل میں بس جا. میری ہر کمزوری تیرے نام سے جاتی رہے. اے روح القّدس، مجھے قوّت بخش تا کہ سہی اور غلط میں فرق جان سکوں. میرے روزمرّہ کے کسی بھی اعمال سے کسی کو نہ دکھ پہنچے نہ چوٹ لگے. بلکہ جو میرا برا چاہتے ہیں ان پر بھی سلامتی بخش تا کہ تیرے نام کو جلال پہنچے. اے روح القّدس، آ اور مجھے چھو. زندگی کے ہر امتحان میں میرا مددگار ثابت ہو، میری مشکلات کو دور کر.

اے روح القّدس، آ اور مجھے روشن کر. اے روح القّدس، مجھے راہ دکھا تا کہ میں روحانی زندگی میں آگے بڑھ سکوں. اِسی طرح آپ بھی روح القدس سے دُعا کریں تاکہ آپ زندگی کی تمام مشکلات سے دور رہیں۔ ایک بار اپنے آپ کو روح القدس کے حوالے کر کے دیکھیں تو پھر آپ کی زندگی بدل جائے گی اور آپ کا سچا ایمان آپ کو خدا کے نزدیک لائے گا۔ آپ کو صرف روح القدس پر ایمان رکھنے کی ضرورت ہے۔ خداوند آپ سب کو زندگی کی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیوں سے نوازے۔ آمین!